پنج شنبه 01/می/2025

حماس

حماس کے نوجوان رہ نما کو اسرائیلی عدالت سے تین سال قید کی سزا

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے نواجوان رہ نما اور سماجی کارکن کو تین سال قید اور پچیس ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔

مصر نے چار مغویوں کی رہائی کے بدلے ناقابل قبول شرائط عاید کیں: برودیل

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے مرکزی رہ نما نے انکشاف کیا ہے کہ مصری حکام کی جانب سے گذشتہ برس اگست میں جزیرہ سیناء سے اغواء کیے گئے چار فلسطینی نوجوانوں کی رہائی کے بدلے میں ایسی ناقابل قبول شرائط عاید کیں جنہیں کوئی بھی غیور فلسطینی تسلیم نہیں کر سکتا۔

القسام بریگیڈ نے ’’ٹوئٹر‘‘ پر نیا اکاؤنٹ کھول لیا

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائیٹ’ٹوئٹر‘ پر اپنا نیا اکاؤنٹ کھول لیا ہے۔

غزہ پرجارحیت سے فلسطینیوں کے عزم آزادی کو توڑا نہیں جاسکتا: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غزہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی تازہ جارحیت کی ذمہ داری اسرائیل پر عاید کی ہے اور کہا ہے کہ غزہ پرحملوں کے نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے فلسطینیوں کے عزم آزادی کو توڑنا چاہتا ہے مگر دشمن اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔

اسرائیلی قبضے کے خاتمے تک جہاد اور شہادت کا مشن جاری رہے گا: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جماعت فلسطین کے ایک ایک چپے کو غاصب صہیونی دشمن سے آزاد کرانے تک جہاد، شہادت اور مزاحمت کا مشن جاری رکھے گی۔ حماس کا کہنا ہے کہ فلسطین کے مقدس مقامات کی بے حرمتی اور مظالم سے فلسطینی قوم کے جذبہ آزادی میں اور بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

فیفا کی میزبانی سے انکار ملائیشیا کا جرات مندانہ فیصلہ ہے

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے ملائیشیا کی حکومت کی طرف سے عالمی فٹ بال فیڈریشن ’’فیفا‘‘ کے سالانہ اجلاس کی اسرائیلیوں کی شرکت کی وجہ سے میزبانی سے انکار کا خیر مقدم کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ کولالمپور نے صہیونیوں کی فیفا اجلاس میں شرکت کے باعث اجلاس کی میزبانی سے انکار کرکے جرات مندانہ اقدام کیا ہے۔

اسرائیل فلسطین میں بلدیاتی انتخابات سبوتاژ کرنا چاہتا ہے:البرغوثی

فلسطین کے سرکردہ سیاسی رہ نما اور فلسطینی قومی پروگریسیو پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں کامیاب بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صہیونی توسیعی پروگرام کی ناکامی کا ذریعہ بنے گی۔ انہوں نے تمام فلسطینی سیاسی قوتوں پر زور دیا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کو قومی یکجہتی اور اتحاد کا ذریعہ بنائیں اور مل کر صہیونی ریاست کے عزائم ناکام بنائیں۔

الحاج سلیمان القادرکی وفات اسلامی تحریکوں کے لیے دھچکا ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے فلسطینی اسلامی تحریک کے بانی رہ نما اور ممتاز عالم دین الشیخ الحاج سلیمان عبدالقادر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ سلیمان عبدالقادر کی موت سے عالم اسلام بالخصوص اسلامی تحریکوں کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ ان کا خلا ء برسوں پر نہیں کیا جا سکتا۔

بلدیاتی انتخابات: حماس کی متوقع کامیابی، صہیونی ریاست بوکھلاہٹ کا شکار

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے جماعت کے مقرر کردہ مندوبین بالخصوص حسین ابو کویک کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے تازہ گرفتاریوں کو صہیونی ریاست کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

سرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، حماس کے بلدیاتی نمائندے گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے رہ نماؤں اور کارکنوں کے خلاف تازہ کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے غرب اردن میں حماس کے بلدیاتی انتخابات کے لیے منتخب نمائندے حسین ابو کویک سمیت کم سے کم 20 رہ نماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔