
مسیحی برادری کی طرف سے سیاسی حمایت پرفتح کا واویلا بلا جواز ہے:حماس
منگل-6-ستمبر-2016
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مسیحی برادری کی طرف سے بلدیاتی انتخابات میں حماس کے نمائندگان کی حمایت کے اعلان پر صدر محمود عباس کی جماعت تحریک فتح کے غیرمہذبانہ ردعمل کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ تحریک فتح اخلاقی اور سیاسی بحران سے دوچار ہے۔ مسیحی برادری کی طرف سے بلدیاتی انتخابات میں حماس کی حمایت کے اعلان پر فتحاوی رہ نماؤں کی تنقید بلا جواز ہے۔