پنج شنبه 01/می/2025

حماس

حماس رہنما کو اسیران کے لئے آواز اٹھانے کی پاداش میں قید تنہائی

اسرائیلی جیل سروس نے حماس کے گرفتار ارکان کے خلاف کریک ڈائون کے ایک نئے مرحلے کے طور پر حماس رہنما جمال ابو حیجہ کو ایشل جیل کی ایک علاحدہ کوٹھڑی میں ڈال دیا ہے۔

مفاہمتی رابطوں کی خبروں میں صداقت نہیں: ابو مرزوق

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی پولٹ بیورو کے رکن موسیٰ ابو مرزوق کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں قومی مفاہمت کے لئے کوئی رابطے نہیں ہوئے ہیں۔

"اسرائیل کو القدس انتفاضہ سے خوف ہے”

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کی جانب سے فلسطینی قانون ساز اسمبلی کی رکن سمیرہ الحلایقہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت میں اضافہ القدس انتفاضہ کے ایک نئے مرحلے سے اسرائیلی فوجیوں کے خوف کا مظہر ہے۔

انتفاضہ القدس کو منطقی انجام تک جاری رکھیں گے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ‘‘حماس’’ نے فلسطین کی آزادی اور قبلہ اول اور بیت المقدس کو پنجہ یہود سےآزاد کرانے کے لیے مسلح جہاد جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ قابض دشمن کے مظالم کے خلاف جاری تحریک انتفاضہ کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ صہیونی ریاست کا زوال نوشتہ دیوار بن چکا ہے۔ فلسطینی قوم کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

حماس سے ہمدردی رکھنے کے الزام میں فلسطینی پر فرد جرم عاید

اسرائیل کی ایک عدالت نے زیرحراست ایک فلسطینی شہری پر اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ سے ہمدردی رکھنے کے جرم میں فرد جرم عاید کی ہے۔

اسماعیل ھنیہ کی جماعتی ذمہ داریاں تبدیل کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان اطلاعات کو مسترد کردیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ حماس غزہ کی پٹی میں جماعت کے قاید اسماعیل ھنیہ کو بیرون ملک ذمہ داریاں سونپنا چاہتی ہے اور انہیں ان کے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔

’امریکا نے حماس رہ نما کو بلیک لسٹ کرکے صہیونی دہشت گردی کی حمایت کی‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اپنے ایک سرکردہ رہ نما فتحی حماد کا نام امریکا کی طرف سے بلیک لسٹ میں شامل کرتے ہوئے دہشت گرد قرار دینے کی فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حماس نے اپنےرد عمل میں کہا ہے کہ امریکا نے فتحی حماد کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ واشنگٹن کی پالیسی دہشت گردی کے معاملے میں منافقت پرمبنی اور صہیونی ریاست کی دہشت گردی کی کھلم کھلا حمایت ہے۔

القسام کو گاڑیاں مہیا کرنے کے الزام میں تین فلسطینی شہری گرفتار

اسرائیلی فوج نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے تین فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کے کارکنوں کو دسیوں طاقت ور گاڑیاں مہیا کرنے میں ملوث ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کا التواء جمہوریت دشمنی،بیرونی دباؤ کا نتیجہ ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘نے فلسطینی الیکشن کمیشن کی طرف سے عدالت کے حکم پر 8 اکتوبر 2016ء کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جانے کے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ حماس نے باور کرایا ہے کہ بلدیاتی انتخابات معطل کرانے کا فیصلہ جمہوریت اور فلسطین میں سیاسی عمل میں کھلی رکاوٹ اور جمہوریت دشمنی ہے۔ حماس وقت مقررہ پربلدیاتی انتخابات کرانے کا پرزور مطالبہ کرتی ہے۔

حماس کو سامان فروخت کرنے کا الزام ،فلسطینی تاجر پر فرد جرم عاید

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست ایک فلسطینی تاجر پر فرد جرم عاید کی ہے جس میں الزام عاید کیا گیا ہے کہ ملزم نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے کارکنوں کو تیراکی اور سمندر میں غوطہ خوری کے آلات اور سامان فروخت کیا تھا۔