
اسرائیلی شرائط پر عالمی مبصر مشن کا دورہ فلسطین بے مقصد ہے: حماس
پیر-10-اکتوبر-2016
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے بین الاقوامی عدالت انصاف کے مبصرین کے وفد کے دورہ فلسطین پر تنقید کرتے ہوئے اسے اسرائیلی شرائط کے تحت اور بے معنی قرار دیا ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت کے مبصرین صہیونی ریاست کی شرائط کے تحت فلسطین کے دورے پر آئے۔