
مسجد اقصیٰ تا قیامت مسلمانوں کی ملکیت رہے گی: الزھار
ہفتہ-22-اکتوبر-2016
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےسیاسی شعبےکے رہ نما اور سابق فلسطینی وزیر خارجہ ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ اگرچہ فلسطینی قوم کے ہاتھ باندھ دیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کو آزادی کی تحریک چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے مگر ہم ہرطرح کےحالات کا مقابلہ کرتے ہوئے فلسطین کو آزاد کرائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ قیامت تک مسلمانوں ہی کی ملکیت رہے گی۔