جمعه 02/می/2025

حماس

حماس سے تعلق کی آڑ میں پانچ فلسطینیوں کے بیرون ملک سفر پر پابندی

اسرائیلی حکام نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ سے تعلق کے الزام میں پانچ فلسطینی شہیروں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا۔

حماس نے لبنان میں 29 ویں یوم تاسیس کی تقریبات منسوخ کردیں

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے لبنان کے پناہ گزین کیمپوں میں جماعت کے 29 ویں یوم تاسیس کی تقریبات منسوخ کردی ہیں۔

’مزاحمت کے لیے تمام وسائل اور پوری قوم کی شمولیت مستقبل کا ایجنڈا‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ حماس نے اپنی تشکیل کے 29 سالہ سفر میں کئی اہم سنگ میل طے کیے ہیں۔ حماس کی تشکیل نے تحریک آزادی فلسطین میں ایک نئی روح پھونکی۔ اس کی سب سے بڑی کامیابی قومی پروگرام کو ہمہ جہت شکل دینا،مزاحمت اور انتفاضہ کو فلسطین کے تمام شہروں تک پہنچانا اور صہیونی ریاست کے زیرتسلط فلسطینی علاقوں تک اپنی جدو جہد کو پہنچانا ہے۔

اسرائیل نے فلسطین میں امدادی کاموں میں سرگرم تنظیم پر پابندی عاید کردی

قابض اسرائیلی حکومت نے فلسطین میں امدادی شعبے میں سرگرم ایک بین الاقوامی تنظیم ’بین الاقوامی قندیل ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ‘‘ کو ممنوعہ تنظیم قرار دے کر اس کی سرگرمیوں پر مکمل طور پر پابندی عاید کر دی ہے۔

’حماس کی تشکیل جد وجہد آزادی کا فیصلہ کن موڑ ثابت ہوئی‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے 29 ویں یوم تاسیس کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے فلسطین اور بیرون ملک تقریبات، جلسےجلوس اور سیمیناروں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر حماس کے ترجمان سامی بدران نے کہا ہے کہ حماس کی تشکیل تحریک آزادی فلسطین کی جدو جہد اور سفرآزادی میں فیصلہ کن موڑ ثابت ہوئی ہے۔

اسرائیل کی فوجی عدالت سے حماس رہ نما کو7 سال قید، ایک لاکھ جرمانہؔ

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما شکری الخواجا کو سات سال قید اور ایک لاکھ شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ امریکی کرنسی میں جرمانے کی رقم پچیس ہزار ڈالر سے زیادہ ہے۔

وطن عزیز کی مکمل آزادی تک مسلح جہاد جاری رکھیں گے: الزھار

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن اور ممتاز فلسطینی سیاست دان ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینی قوم کو غیرمسلح کرنے کی دشمن کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وطن کی آزادی اور بنیادی حقوق کے حصول کے لیے مسلح جدو جہد سمیت مزاحمت کے تمام اسلوب اختیار کریں گے۔ حماس قابض دشمن اور اس کے ایجنٹوں کے خلاف اس وقت تک ہتھیار استعمال کرے گی جب تک قابض دشمن اور اس کے ایجنٹوں کو ہرمحاذ پر شکست نہیں دی جاتی۔

مشکل کی گھڑی میں ترک قوم کے ساتھ کھڑے ہیں

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے گذشتہ روز ترکی کے دارالحکومت استنبول میں ہونے والے دوہرے دہشت گردانہ حملوں میں بے گناہ شہریوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حماس کا29 واں یوم تاسیس سوشل میڈیا پربھرپور طریقے سے منانے کا اعلان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے 29 ویں یوم تاسیس کی تقریبات کے لیے قائم کردہ انتظامی کمیٹی کے نے وسیع پیمانے پر تاسیسی اجتماعات کی تیاریاں شروع کی ہیں۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار حماس کا یوم تاسیس سوشل میڈیا پر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔

’فیس بک‘ اسرائیل مخالف سرگرمیوں کا پلیٹ فارم بن گئی

حال ہی میں اسرائیلی حکومت نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت فیس بک نے فلسطینی شہریوں کے ہزراوں صفحات بلاک کر دیے تھے، مگر ہزراوں صفحات کی بندش کے باوجود صہیونی ریاست مطئمن نہیں ہوئی اور ویب سائیٹ کی انتظامیہ پر حماس نوازی کا الزام عاید کرتے ہوئے ڈو مور کا مطالبہ کیا ہے۔