جمعه 02/می/2025

حماس

اسرائیل کا حماس پر فوجی قیادت کی جاسوسی کا الزام

اسرائیلی فوج نے الزام عاید کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ایک نیا سائبر سیل تشکیل دیا ہے جو اسرائیلی فوجی افسران کی جاسوسی اور ان کے بارے میں اہم معلومات کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔

اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی کوئی ڈیل نہیں ہو رہی:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے کسی ملک کی طرف سے ثالثی کی کوششوں کی سختی سےتردید کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے کوئی بات چیت ہو رہی ہے اور نہ ہی کسی ملک کی طرف سے اس میں ثالثی کی پیش کش کی گئی ہے۔

مزاحمت کی مخالفت کے پیچھے جرائم کو نہیں چھپایا جا سکتا:القسام

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ مزاحمتی کارروائیوں اور مجاھدین کی تیار کردہ دفاعی سرنگوں کو بدنام کرنے کی آڑ میں فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔

حماس کے وفد نے غزہ میں آرتھوڈوکس چرچ کے بشپ سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نماؤں اور فلسطینی وزارت داخلہ و سپریم جوڈیشل کونسل کے ایک وفد نے غزہ کی پٹی میں آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ بشپ الیکسیوس سے چرچ میں ان کی رہائی پر ملاقات کی۔

بیت المقدس میں کامیاب فدائی حملے پر غزہ میں جشن

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں کل اتوار کے روزایک فلسطینی مزاحمت کار کے حملے میں چا یہودی فوجیوں کی ہلاکت اور 15 کے زخمی کیے جانے کے کامیاب اقدام پر فلسطین کے مختلف شہروں میں جشن منایا جا رہا ہے۔

’مصرسے تعلقات کی بحالی کے لیے ہرحد تک جانے کو تیار ہیں‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے رکن اور جماعت کے پارلیمانی لیڈرخلیل الحیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت مصر کے ساتھ خوش گوار تعلقات کے قیام کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔

’لیبیا میں جاری محاذ آرائی میں حماس کا کوئی کردار نہیں‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے لیبیا میں جاری محاذ آرائی میں کسی بھی قسم کے کردار کی سختی سے تردید کی ہے۔ جماعت کا کہنا ہے کہ حماس کا بیرون ملک کسی بھی تنازع سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی حماس کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتی ہے۔

انتخابات کے لیے خصوصی عدالت کے قیام کی حکومتی تجویز مسترد

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی حکومت کی جانب سے انتخابی امور کی نگرانی کے لیے خصوصی عدالت کے قیام کے لیے نیا قانون تیار کرنے کے اعلان کی سخت مخالفت کی ہے اور اسے جمہوری قومی اصولوں سے صریح انحراف قرار دیا ہے۔

لبنانی ٹی وی نےفلسطینی مزاحمت اور دہشت گردی کو یکساں قرار دیا

لبنان سے عربی میں نشریات پیش کرنے والے ’ایل بی سی‘ ٹی وی چینل پرنشر کی گئی ایک رپورٹ میں صہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے خلاف فلسطینی قوم کی جدو جہد آزادی کو ’دہشت گردی‘ کی کارروائیوں کے مماثل قرار دیا ہے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے لبنانی ٹی وی چینل کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی چینل چینل نے ریٹنگ کی دوڑ میں بنیادی صحافتی اصولوں کو بھی پامال کر دیا ہے۔

روس کی میزبانی میں ’حماس‘ اور فتح میں 15 جنوری کو مذاکرات

روس کے سرکاری خبر رساں اداروں کے مطابق ماسکو حکومت کی میزبانی میں رواں ماہ پندرہ جنوری 2017ء فلسطینی تنظیموں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور تحریک فتح کے درمیان مذاکرات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔