شنبه 03/می/2025

حماس

اسرائیل ناجائزاورقابض ریاست، تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قراردیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حماس اسرائیل کو تسلیم کرنے پرغور کررہی ہے۔

حماس الشیخ احمد یاسین شہید کےاصولوں پر قائم ہے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اپنے بانی الشیخ احمد یاسین شہید کے وضع کردہ اصولوں پر قائم ہے اور ان کے پیش کردہ قائدانہ نقشہ راہ پر ہرصورت میں عمل پیرا رہے گی۔

انسانی حقوق کی پامالی میں امریکا اسرائیل کی پشت پناہی کررہا ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطین میں انسانی حقوق کی صورت حال کے حوالے سے امریکی موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا فلسطین میں قابض اسرائیلی افواج کے ہاتھوں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کی پشت پناہی کررہا ہے۔

اقوام متحدہ اسرائیل اور امریکا کے ہاتھ میں کھلونا ہے:حماس، اسلامی جہاد

اقوام متحدہ کے معاشی و سماجی کمیشن برائے مغربی ایشیا’آسکوا‘ کی جانب سے اسرائیل کو نسل پرست اور نو آبادیاتی ریاست قرار دیے جانے کے پر یو این سیکرٹری جنرل کے اقدامات کو غیر منصفانہ اور صہیونی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف مظالم کی حمایت قرار دیا ہے۔

تحریک فتح قیادت کےفقدان کا شکار ہے: بردویل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سینیر رہ نما اور رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر صلاح الدین بردویل نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے آمرانہ فیصلے قومی مفاہمت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر عباس کے فیصلوں کے نتیجے میں قومی مفاہمت کے حوالے سے طے پائے تمام معاہدے ناکام ہوئے۔ مصالحت کے حوالے سے جن نکات پر سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے ہوا تھا ان پربھی عمل درآمد نہیں کیا جا سکا ہے۔

عالمی ایوارڈ حاصل کرنے والے فلسطینی صحافیوں کی تکریم

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی جانب سے گذشتہ برس عالمی اداروں سے ایوارڈ حاصل کرنے والے صحافیوں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صحافیوں اور سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حماس سے وابستہ فدائی حملہ آور سیل گرفتار کرنے کا اسرائیلی دعویٰ

اسرائیلی ریاست کے داخلی سلامتی کے ذمہ دارجنرل انٹیلی جنس ادارے’شاباک‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ سے وابستہ ایک خفیہ سیل کو پکڑا ہے جو اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں پر فدائی حملوں میں سرگرم رہا ہے۔

’اسٹیٹ کنٹرولر کی غزہ جنگ بارے رپورٹ اسرائیل کا اعتراف شکست ہے‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور اسلامی جہاد نے اسرائیلی اسٹیٹ کنٹرولر یوسف شابیر کے دفتر میں تیار کی جانے والی رپورٹ کو صہیونی ریاست کی فلسطینی مجاھدین کے سامنے اعتراف شکست کے متراف قرار دیا ہے جس میں حکومت پر الزام عاید کیا گیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں 2014ء کے دوران مسلط کی گئی جنگ میں فوجیوں کی ہلاکتوں کی ذمہ دار ہے۔

انتخابات میں غزہ کو نظرانداز کرنا قوم اور جمہوریت سے دشمنی ہے: حماس

فلسطینی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں 13 مئی2017ء کو بلدیاتی انتخابات کرانے کی اور غزہ کی پٹی کو انتخابی عمل میں نظرانداز کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔ دوسری جانب ملک کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غزہ کو انتخابی عمل میں نظرانداز کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی اتھارٹی کی قوم اور جمہوریت سے دشمنی قرار دیا ہے۔

غزہ پرعالمی فوج کی تعیناتی کی تجویز فلسطینیوں کے خلاف سازش ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نےاسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی اس تجویزکو یکسر مسترد کردیا ہے جس میں انہوں نے کہاتھا کہ وہ غزہ کی پٹی کو عالمی امن فوج کے حوالے کرنے کے حامی ہیں۔ اگرچہ بعد ازاں انہوں نے اپنی اس تجویز سے انکار کردیا تھا۔