پنج شنبه 01/می/2025

حماس

حماس کا ایران میں سیلاب سے تباہی پر اظہار افسوس، متاثرین سے تعزیت

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے اتوار کے روز ملک کے جنوب میں فارس گورنری میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے متاثرین،اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت اور عوام سے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

حماس کی طرف سے شام پر اسرائیلی فضائی حملوں کی سخت مذمت

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل کے شام پر کیے گئے تازہ حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔ یہ حملہ جمعہ کے روز کیا گیا، پچھلے کچھ عرصے سے آئے روز اسرائیل شام میں فضائی حملے کررہا ہے۔

عرب اسرائیل نارملائزیشن منصوبہ جرم عظیم ہے: حماس

حماس کے خارجہ سیاسی بیورو کے سربراہ خالد مشعل نے عرب ممالک اور قابض اسرائیلی اتھارٹی کے درمیان نارملائزیشن کے عمل کو آخری حد کی برائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ہر ممکن طریقے سے مزاحمت ہونی چاہیے۔ خالد مشعل یہاں استبول میں نوجوانوں کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

اسرائیلی فوج نے حماس رہنما سمیت متعدد فلسطینی اغوا کر لیے

اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے کے علاقے میں دن نکلتے ہی چڑھائی کر دی اور متعدد فلسطینی شہریوں کو اغوا کر لیا۔ ان تمام مغویان کو ان کے گھروں سے اٹھایا گیا ہے اور اس کے لیے کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

القدس میں چاقو حملہ ہماری قوم کا قابض دشمن کے لیے پیغام ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کل منگل کو مقبوضہ بیت المقدس میں ایک یہودی آباد کار پر چاقو سے کیے گئے حملے کی حمایت کرتے ہوئے حملہ آور کو مبارک باد پیش کی ہے۔

مقدس مقامات کی پامالی پر حماس کی پُرزور مذمت

حماس نے پیر کی شام مقبوضہ بیت المقدس میں عیسائیوں کے مقدس مقامات کی اسرائیل کے ہاتھوں پامالی پرزور مذمت کی ہے۔ یونانی راسخ الاعتقاد بطریق برائے یروشلم کے سربراہ پیٹریارک تھیوفلوس سوم نے امریکی صدر جو بائیڈن کو اس حوالے سے خط بھی لکھا تھا۔

امیر کویت اور اہل کویت کی طرف سے فلسطین کی حمایت پر حماس کا اظہار تشکر

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے کویت کی طرف سے 'فلسطین کاز ' اور فلسطینیوں کے لیے حمایت پر مبنی موقف اختیار کیے جانے پر کویت کے ااداروں اور کویتی سول سوسائٹی کی تحسین کی ہے۔

حماس کی القدس میں یہودی آباد کاری کے نئے منصوبے کی مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے مقبوضہ بیت المقدس میں بیت الصفافا قصبے کے قریب 2000 نئے آبادکاری یونٹس کی تعمیر کے سرائیلی عزائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم پر رپورٹ تیار کرانا خوش آئند ہے

حماس نے اقوام متحدہ کے خصوصی کمیشن کی فلسطین اور فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی قابض فوج کے مظالم کے حوالے سے مرتب کردہ رپورٹ کا خیر مقدم کیا ہے۔ عالمی ادارے نے اس خصوصی کمیشن کو یہ ٹاسک دیا تھا کہ وہ اسرائیل کے فلسطینی جرائم کے بارے میں دستاویز مرتب کریں ۔

حماس نے امریکا کو سفارت خانے کے لیے دی گئی زمین پر سوال اٹھا دیا

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن ناصرالدین نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے امریکہ کو سفارت خانے کے لیے دی گئی جگہ فلسطینیوں کی ملکیت ہے۔ فلسطینیوں کی یہ ملکیت سرکاری دستاویزات اور قدیمی ریکارڈ سے بھی ثابت ہوتی ہے۔