شنبه 03/می/2025

حماس

’ورلڈ ویژن‘ کی امداد حماس کو ملنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا:آسٹریلیا

آسٹریلیا کی حکومت نے کہا کہ عالمی امدادی ادارے’ورلڈ ویژن‘ کے توسط سے فلسطین کے لیے دی گئی مالی امداد اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ہاتھ لگنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

حماس کے نائب صدر کا چار روزہ دورہ لبنان کامیابی سے اختتام پذیر

اسلامی تحریک مزحمت ’حماس‘ کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کی قیادت میں جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے اپنا چار روزہ دورہ لبنان مکمل کرلیا ہے جس کےبعد حماس وفد واپس دوحہ پہنچ گیا ہے۔

’یوم الارض‘ پر حماس کا پورے فلسطین کی آزادی کے عزم کا اعادہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس نے فلسطین میں ’یوم الارض‘ کی مناسبت سے ایک بار پھر پورے فلسطین کو دشمن کے تسلط سے آزاد کرانے تک جدو جہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

چیلنج قبول،ایسا وارکریں گے جودشمن کے وہم وگمان میں بھی نہ ہوگا:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے گذشتہ جمعہ کو جماعت کے ایک دیرینہ کارکن اور عسکری شعبے القسام بریگیڈ کے سینیر کمانڈر مازن فقہا کی نامعلوم افراد کے ہاتھوں شہادت کی ذمہ داری صہیونی ریاست پرعاید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس نے صہیونی دشمن سے مقابلے اور جارحیت کا جواب دینے کا ہرچیلنج قبول کیا ہے۔ قابض ریاست کے جارحانہ اقدامات اور قبضے کے خلاف مزاحمتی کشمکش فطری ہے۔ صہیونی دشمن جہاں جہاں اپنا قبضہ پھیلانے کی کوشش کرے گا، مزاحمت کو بھی وہیں پائے گا۔

فلسطین کے 82% رقبے سے دست برداری قوم سے دھوکہ ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے صدر محمود عباس کے اس بیان کو قوم سے غداری قرار دیا ہےجس میں انہوں نے تاریخ فلسطینی مملکت کے صرف 22 فی صد علاقے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسماعیل ھنیہ سمیت حماس کی قیادت کوشہید کرنے کی اسرائیلی دھمکی

اسرائیل کے انتہا پسند وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی مرکزی قیادت کو قاتلانہ حملوں میں شہید کرنے کی دھمکی دی ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت حماس کو کچلنے کے لیے گذشتہ ایک سال سے نئی حکمت عمل مرتب کررہی ہے۔

حماس کے وفد کی لبنانی صدر اور سابق وزیر اعظم سے ملاقاتیں

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک نمائندہ وفد نے کل جمعہ کو بیروت میں لبنانی صدر میشل عون اور سابق وزیراعظم تمام سلیم سے ملاقات کی۔

’الشیخ احمد یاسین بلند عزم اور صاحب کرامت ولی تھے‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے بانی اور فلسطینی قوم کے روحانی پیشوا الشیخ احمد یاسین کو ہم سے جدا ہوئے 13 سال ہوچکے ہیں۔ 22 مارچ 2017ء کو ان کی تیرہویں برسی منائی گئی۔

الشیخ احمد یاسین نے آزادی فلسطین کے پروگرام کی بنیاد رکھی:السنوار

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے غزہ کی پٹی کے صدر یحییٰ السنوار نے کہا ہے کہ الشیخ احمد یاسین شہید نے جہاد اور حماس کے قیام سے تحریک آزادی فلسطین کی بنیاد رکھی۔ الشیخ احمد یاسین شہید کے آزادی کے پروگرام کے نتیجے میں انتفاضہ کا شعلہ روشن کیا اور قابض دشمن کے خلاف مزاحمت کی بنیاد رکھی۔

اسلحہ حماس کا زیور ہے مگر فلسطین سے باہر کسی پرنہیں اٹھائیں گے: الزھار

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ اسلحہ حماس کا زیور ہے مگر اس کا استعمال صرف قابض دشمن کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔ حماس بیرون ملک کسی کے خلاف ہتھیار نہیں اٹھائے گی۔