شنبه 03/می/2025

حماس

تحریک فتح مفاہمتی اصولوں سے فرار اختیار کررہی ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےصدر محمود عباس کی جماعت تحریک ’فتح‘ پر قومی مفاہمتی اصولوں سے اںحراف اختیار کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی دھڑوں میں طے پائے قومی مفاہمتی معاہدوں میں تمام سرکاری ملازمین کی ملازمت کے تحفظ اور شہریوں کو یکساں انصاف کی فراہمی کی ضمانت دی گئی ہے۔

حماس کی مصرمیں گرجا گھروں میں دھماکوں کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے گذشتہ روز مصر کے شہروں اسکندریہ اور طنطا میں قبطی عیسائیوں کے دو گرجا گھروں میں ہونے والے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تن خواہوں کے بحران پر تحریک فتح کا حماس سے مذاکرات کا اعلان

فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ کے ہزاروں ملازمین کی تنخواہوں میں اچانک تیس فی صد کمی کے اعلان کے بعد فلسطینی عوام کے احتجاج نے رام اللہ اتھارٹی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس کے زیرصدارت تحریک فتح کی سینیٹرل کمیٹی کا اجلاس تنخواہوں کے بحران کے حل پر کوئی فیصلہ کرنے میں ناکام رہا ہے۔

’غزہ کے اخراجات بارے غلط بیانی، وزیراعظم قوم کو گمراہ کررہے ہیں‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم رام اللہ اتھارٹی اور وزیراعظم رامی الحمد اللہ کی طرف سے غزہ میں اخراجات کو مبالغہ آرائی کے ساتھ پیش کرنے کا موقف مسترد کردیا ہے۔

حماس رہ نما کو دہشت گرد قرار دینے پر امریکا کے خلاف مظاہرے

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما کو احمد الغندور کو دہشت گرد قرار دینے پر فلسطین میں عوامی اور سیاسی سطح پر شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

مکانات مسماری کا صہیونی قانون اسرائیلی نسل پرستی:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اسرائیلی پارلیمنٹ سےحال ہی میں منظور کیے گئے نام نہاد قانون’کمینٹس‘ کی شدید مذمت کی ہے جس کے تحت حکومت کو سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مکانات مسماری میں تیزی لانے کا اختیار دیا گیا ہے۔

فلسطینی ڈرائیور نے اسرائیلی فوجی گاڑی تلے کچل کرہلاک کردیا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی ڈرائیور نے اپنی گاڑی اسرائیلی فوجیوں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

ملازمین کا معاشی استحصال ناقابل قبول، حکومت قوم دشمنی پراتر آئی:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم وزیراعظم رامی الحمد اللہ کی حکومت کی طرف سے غزہ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

خان الشیخون میں کیمیائی حملہ دہشت گردی اور قابل مذمت:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے شام کے شہر حلب میں خان الشیخون کے مقام پر ایک فضائی حملے کے نتیجے میں سو زاید شہریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسان دشمنی کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔

اسرائیلی دشمن کے ایجنٹوں کو سخت ترین سزائیں دی جائیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی سیکیورٹی فورسز پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی دشمن کے لیے جاسوسی کرنے اور دشمن کے ساتھ مل کر فلسطینی مجاھدین پر حملے کرنے میں ملوث عناصر کو کڑی سزائیں دیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کے ایجنٹ کسی ہمدردی کے مستحق نہیں ہیں۔