شنبه 03/می/2025

حماس

میرا بیٹا زندہ اور حماس کی تحویل میں ہے: یرغمالی اسرائیلی کی والدہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سنہ 2014ء کو القسام بریگیڈ کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجی ’شاؤل ارون‘ کی والدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا بیٹا زندہ اور غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی تحویل میں ہے۔

فلسطینی ’ہیروز‘ کی مالی مراعات روکنے کی سازش ناقابل قبول

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے صہیونی دشمن کی طرف سے فلسطینی ہیروز کو ملنے والی مالی مراعات پر اثرانداز ہونے کی سازش کو مسترد کردیا ہے۔ جماعت نے واضح کیا ہے کہ فلسطینی اسیران اور شہداء کے ورثاء کو ملنے والی مالی امداد روکنے کی صہیونی کوشش دشمن کی مایوسی کا بین ثبوت ہے۔

"اب ٹوٹ گریں گی زنجیریں”: القسام بریگیڈ کا واشگاف اعلان

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈ نے ایک مرتبہ پھر اپنا یہ عزم دہرایا ہے کہ اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی اسیرانِ کی رہائی ان کی ترجیحِ اول ہے۔

حماس کے تحریک فتح سے ملاقات کے لیے تین مطالبات

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے رکن اور جماعت کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ صدر محمود عباس کی پالیسی قوم کو جوڑنے کے بجائے انتشار پیدا کرنے کا موجب بن رہی ہے۔ صدر محمود عباس نے غزہ کے تمام طبقات کو اپنی انتقامی سیاست کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

غزہ کے دورے پرآنے والے’فتح‘ کے وفد سے ملاقات نہیں کریں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے واضح کیا ہے کہ صدر محمود عباس کی جماعت ’تحریک فتح‘ کی قیادت سے ملاقات کی کوئی ضرورت نہیں۔ ملاقاتیں بہت ہوچکی ہیں۔ اس وقت ضرورت میل ملاقاتوں کی نہیں بلکہ غزہ کے عوامی مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔

’فتح‘ غزہ کے عوام یا اسرائیل میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطین کی حکمراں جماعت تحریک فتح پر زور دیا ہے کہ وہ صدر محمود عباس کو غزہ کی پٹی کے عوام کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے باز رکھیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ تحریک فتح کی سینٹرل کونسل کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا وہ صہیونی ریاست کے ساتھ ہے یا غزہ کے عوام کے ساتھ ہے۔ غزہ کی پٹی کے محاصرے میں اسرائیل کا ساتھ دینا فلسطینی قوم کے ساتھ بد دیانتی کا مظاہرہ کرنے کے مترادف ہے۔

لینا الجربونی کی اسرائیلی جیل سے رہائی پرحماس کی مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اسلامی جہاد کی خاتون رہ نما لینا الجربونی کی اسرائیلی جیل سے 15 سال قید کے بعد رہائی پرمبارک باد دی ہے۔ حماس نے الجربونی کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لینا الجربونی فلسطینی قوم کی قابل فخر بیٹی ہے اور اس نے جرات و استقامت کا مظاہر کرکے فلسطینی قوم کا سرفخر سے بلند کردیا ہے۔

محمود عباس نے اسرائیل کی ’نیابت‘ میں غزہ پر جنگ مسلط کردی

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے فلسطینی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی اور شہداء اسیران کے اہل خانہ کو ملنےوالے معاوضوں میں کمی کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہےکہ محمود عباس اسرائیل کے ایجنٹ بن گئے اور انہوں نے صہیونی ریاست کی نیابت میں غزہ کی پٹی پر چوتھی جنگ مسلط کردی ہے۔

فلسطین میں قومی حکومت کے قیام کے لیے تیار ہیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے واضح کیا ہے کہ جماعت فلسطین میں تمام جماعتوں کی نمائندہ قومی حکومت کے قیام کے لیے تیار ہیں۔

حماس کو ’زیر‘ کرنے کی 10 سال سےجاری ناکام کوششیں!

سنہ 2006ء فلسطینی پارلیمانی تاریخ کا ایک نیا موڑ تھا جب سنہ 1994ء سے فلسطینی اتھارٹی کے تمام کلیدی عہدوں پر قابض تحریک ’فتح‘ کو اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ایک نئی سیاسی، عوامی ، مزاحمتی اور عسکری تنظیم نے بتایا کہ فلسطین میں صرف فتح ہی نہیں بلکہ عوام کی مقبولیت کسی اور کے پاس بھی ہے۔