شنبه 03/می/2025

حماس

حماس کے وفد کی لبنانی ملٹری انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر سے ملاقات

لبنان میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے مندوب علی برکہ کی قیادت میں جماعت کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے نئے لبنانی ملٹری انٹیلی جنس چیف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں لبنان میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیا کیا گیا۔

بیت المقدس کےتاریخی شہر پر اسرائیل کا کوئی حق نہیں: یونیسکو

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’یونیسکو‘ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کے زیرتسلط شہر قرار دیتے ہوئے ناجائز تسلط ختم کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے قرارداد پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ ’یونیسکو‘ کی قرارداد تاریخ اور حقائق کو مسخ کرنے کی صہیونی سازشوں کا جواب اور دشمن کے منہ پرطمانچہ ہے۔

حماس کو صہیونی ریاست کی طرف سےجواب کا انتظار ہے

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر نائب صدر اسماعیل ھنیہ نے بتایا کہ اسرائیل کےساتھ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ حماس کو قیدیوں کے حوالے سے پیش کردہ مطالبات پر صہیونی حکام کی طرف سے جواب کا انتظار ہے۔

اسرائیل غاصب ریاست ہے تسلیم نہیں کریں گے: خالد مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ حماس کی نئی پالیسی جماعت کے اعلانیہ تزویراتی پروگرام سے ہم آہنگ ہے۔ان کاکہنا ہے کہ اسرائیل ایک غاصب اور قابض ریاست ہے جسے کسی صورت میں تسلیم نہیں کریں گے۔

حماس کے نئے منشور کے اہم نکات!

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اپنے 30 سالہ سیاسی اورعسکری سفر کے بعد جماعت کا نیا منشور جاری کیا ہے جس میں واضح کردیا گیا ہےکہ فلسطین پر اسرائیل کا قبضہ باطل اور ناجائز ہے۔ حماس فلسطین کی آزادی کے لیے مزحمت اور مسلح جدو جہد جاری رکھے گی۔

حماس کا آج نیا سیاسی منشور جاری کرنے کا اعلان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ آج یکم مئی 2017ء بہ روز سوموار جماعت کا نیا سیاسی منشور جاری کرنے جارہی ہے۔

شمالی کوریا کا فلسطینی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کا اعلان

شمالی کوریا نے فلسطینی قوم کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کا اظہارکرتے ہوئے صہیونی ریاست کو دہشت گردی میں ملوث ریاست قرار دیا ہے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے پیانگ یانگ کے فلسطین کے بارے میں جرات مندانہ موقف کی تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت کرکے قوم کے دل جیت لیے ہیں۔

فلسطینیوں کے حقوق پرڈاکہ زنی کی سازشوں کا مقابلہ کیا جائے:الزھار

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما اور سابق فلسطینی وزیرخارجہ ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ قضیہ فلسطین کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سرد خانے میں ڈالنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قضیہ فلسطین کے دفاع، قومی حقوق کے حصول اور غزہ کی پٹی کو لاحق خطرات کا پوری قوم کو سیسہ پلائی دیوار بن کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

غزہ بحران، تحریک فتح سے جواب کا انتظار ہے:ابو مرزوق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت غزہ کےعوامی مسائل کے حل کے لیے تمام جماعتوں کےساتھ مل کرکام کرنے کو تیار ہے۔ حماس اور تحریک فتح کی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں حماس کی قیادت نے فتح کی طرف سے اٹھائے گئے تمام سوالوں کے جواب دے دیے ہیں مگر فتح کی طرف سے حماس کے سوالوں کے جوابات نہیں دیے گئے۔ حماس کوان سوالوں کےجوابات کا انتظار ہے۔

حماس کا نیا سیاسی منشور یکم مئی کو جاری کرنے کا اعلان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے یکم مئی 2017ء بہ روز سوموار کو نیا سیاسی منشور جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔