
’حماس کو دیوار سے لگانے کا امریکی، صہیونی منصوبہ ناکام ہوگا‘
بدھ-28-جون-2017
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اسرائیل میں تعینات نئے امریکی سفیر کے اس بیان کو مسترد کردیا ہے جس میں انہوں نے ایک بار پھر حماس کو وحشی دہشت گرد گروہ قرار دے کر جماعت کو صہیونی ریاست کے سامنے جھکنے پر مجبور کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکا سمیت صہیونیوں کی تمام حواری مل کر حماس اور فلسطینی قوم کو جھکنے پر مجبور نہیں کرسکتے۔ اسرائیل میں امریکا کے نئے سفیر حماس اور فلسطینی قوم کی اولوالعزمی سے واقف نہیں ہیں۔