شنبه 03/می/2025

حماس

حماس کی پیش آئند مرحلے میں اہم ترین ترجیحات کیا ہیں؟

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے جماعت کی قیادت سنھبالنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں جماعت کی اولین ترجیحات کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس اپنی نئی پالیسی دستاویزکی روشنی میں نئی ترجیحات پر آنے والے عرصے میں کام کرے گی۔

القدس بارے ’یونیسکو‘ کا فیصلہ فلسطین اور عالم سلام کی فتح ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو مسجد اقصیٰ، قدیم یروشلم شہر اور اس کی دیواروں اور دیوار گریہ بارے اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے ’یونیسکو‘ کے اس فیصلے کا پابند بنائے جس میں القدس اور مسجد اقصیٰ کو صرف مسلمانوں کا مقدس مقام قرار دے کر یہودیوں کا دعویٰ باطل قرار دیا گیا ہے۔

حماس کی مصری حکام سے طے شدہ امور کے عمل درآمد پر بات چیت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جماعت کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد اس وقت مصر کے صدر مقام قاہرہ میں ہے جہاں وہ مصری قیادت کے ساتھ سابقہ مذاکرات میں طے پانے والے امور پرعمل درآمد کے ٹائم فریم پر بات چیت کر رہا ہے۔

اسرائیل کا پاکستان کے خلاف بھارت کی ہر ممکن مدد کرنے کا اعلان

اسرائیل نے پاکستان کے خلاف بھارت کی غیر مشروط اور مکمل مدد کرنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس اور لشکر طیبہ میں کوئی فرق نہیں ۔

حماس رہ نما کی قیادت میں تکنیکی وفد کی قاہرہ آمد

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی انتظامی کمیٹی کا ایک نمائندہ کا ایک وفد اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مرکزی رہ نما اور جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن روحی مشتہی کی قیادت میں بات چیت کے لیے مصر پہنچ گیا ہے۔

اسیر بھوک ہڑتالی رہ نما کے ساتھ حماس کے 30 قیدیوں کی بھوک ہڑتال

اسرائیل کی جزیرہ نما النقب کی جیل میں پابند سلاسل اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے 30 اسیر کارکنوں نے جماعت کے ایک رہ نما کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

امریکا کی ’صدی کی ڈیل‘ کامیاب نہیں ہوگی:ابو مرزوق

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ خطے کے حالات چاہے کتنے ہی خراب کیوں نہ ہوجائیں اور خطہ اپنے اندرونی مسائل کا شکار ہو مگراسرائیل اور امریکا کے درمیان ’صدی کی ڈیل‘ کامیاب ہوگی اور نہ ہی فلسطینی قوم کے خلاف کسی سازش کو کامیاب ہونے دیا جائے گا۔

غزہ کے مریضوں کوعلاج سے روکنا انسانیت کے خلاف جرم ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غزہ کی پٹی کے مریضوں کو دوسرے فلسطینی شہروں میں علاج کے لیے سفر پر صدر محمود عباس کی پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حماس کاکہنا ہے کہ غزہ کے مریضوں کو علاج سے محروم رکھنا محمود عباس کا انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا قیدیوں کے تبادلے میں اہم پیش رفت کا دعویٰ

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مجاھدین کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے لیے مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی کوششوں میں اہم پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیل غزہ کے خلاف جارحیت کی حماقت سے باز رہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری اور مزاحمتی مراکز کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں بلا اشتعال بمباری کرکے خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔ اس کے تمام تر سنگین نتائج کی ذمہ داری صہیونی ریاست پرعاید ہوگی۔