شنبه 03/می/2025

حماس

حماس اور اسلامی جہاد کا دفاع قبلہ اول کے لیے نفیر عام کا اعلان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور اسلامی جہاد نے مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے نفیر عام کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی نے قبلہ اول کے حوالے سے جارحانہ اقدامات نہ روکے تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے جن کی تمام ترذمہ داری صہیونی ریاست پرعاید ہوگی۔

اردنی عالم دین کا انتقال، حماس کا اظہار افسوس

اردن کے ایک سرکردہ مذہبی رہ نما الشیخ علامہ محمد ابراہیم شقرہ المعروف ابو مالک گذشتہ روز 83 سال کی عمر میں عمان میں انتقال کرگئے۔

الیکٹرانک گیٹ کی تنصیب قبلہ اول پرتسلط جمانے کی سازش ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ نے قبلہ اول میں داخلے کے لیے اسرائیلی فوج کی برقی دروازوں کی تنصیب کو مسجد اقصیٰ پر تسلط جمانے کی مکروہ سازش قرار دیا ہے۔ حماس نے فلسطینی قوم پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے دفاع اور اسرائیلی جرائم کے مقابلے کے لیے ہرطرح کی قربانی کے لیے تیار رہے۔

فلسطینی قبلہ اول میں داخلے کے لیے اسرائیلی پابندیاں مسترد کریں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے قبلہ اول میں داخلے کے لیے اسرائیلی فوج کی عاید کردہ نئی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ صہیونی پابندیوں پرعمل درآمد سے صاف انکار کر دیں۔

’مسجد اقصیٰ کی بندش‘ عالم اسلام کا ضمیر مردہ ہوچکا:حماس

مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے داخلے پر پابندیوں اور گذشتہ روز گولیاں مارکر تین فلسطینیوں کو قبلہ اول میں شہید کیے جانے کے اندوہ ناک واقعے پر عالم اسلام کی طرف سے اختیار کردہ اجتماعی خاموشی پرحماس نے شدید تنقید کی ہے۔

’مسجد اقصیٰ میں فدائی حملہ اسرائیلی جرائم کا فطری رد عمل ہے‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مسجد اقصیٰ میں فدائی حملے میں دو صہیونی پولیس اہلکاروں کو جہنم واصل کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے پر تین فلسطینی نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں دشمن پر فدائی حملہ صہیونی ریاست کے جرائم کا فطری رد عمل ہے۔

حماس قومی مفاہمت کے لئے اہم اقدام اٹھانے کو تیار ہے: اسماعیل ھنیہ

حماس کی پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ غزہ مغربی کنارے سے کبھی علیحدہ نہیں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے اپنی تحریک کی جانب سے قومی مفاہمت کی بحالی کے لئے اہم اقدام اٹھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

مصر جانے والے حماس وفد کی غزہ واپسی

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے روحی مشتھی کی سربراہی میں مصر جانے والا وفد اپنا ایک ہفتے کا دورہ قاہرہ ختم کرکے رفح کراسنگ سے واپس غزہ پہنچ گیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی غزہ میں تیل فراہمی کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہی ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان حازم قاسم کا کہنا ہے کہ رام اللہ میں محمود عباس کی سربراہی میں کام کرنے والی فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے غزہ کے بجلی گھر کو تیل کی فراہمی کو روکنے کی کوششیں غزہ پر اجتماعی سزا مسلط کرنے کی پالیسی کا تسلسل ہے۔

جنوبی افریقا نے اسرائیل سے تعلقات محدود کردیے، حماس کا خیرمقدم

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے جنوبی افریقا کی حکومت کی جانب سے اسرائیل سے سفارتی تعلقات محدود کیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ جوہانسبرگ نے صہیونی ریاست کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف درست قدم اٹھایا ہے جسے فلسطین بھر میں تحسین کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔