یکشنبه 04/می/2025

حماس

’’حماس آزادی کی قومی تحریک ہے، روس اسے دہشت گردی نہیں سمجھتا‘‘

فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] آزادی کی ایک قومی تحریک ہے، ماسکو اسے دہشت گرد تنظیم نہیں سمجھتا۔ اس امر کا اظہار ایران میں روس کے سفیر لے وان جاگاريان نے گزشتہ روز تہران میں میں حماس کے نمائندے ڈاکٹر خالد القدومی سے ایک ملاقات میں کیا۔

غزہ کی معاشی ابتری آتش فشاں بن کر پھٹ سکتی ہے: رپورٹ

اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 2 نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ابتر معاشی صورت حال اور اس کے سنگین نتائج ومضمرات کےحوالے سے ایک رپورٹ میں خبردارکیا ہے کہ غزہ کی معاشی ابتری کسی بھی لمحے آتش فشاں بن کر پھٹ سکتی ہے۔

یورپی عدالت کا فیصلہ غیر منصفانہ اور قابل مذمت ہے:حماس

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس بنیادی انسانی اقدار، جمہوریت، انسانی حقوق اور شہری آزدایوں پریقین رکھتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حماس فلسطین پر قابض غاصب دشمن کے خلاف فلسطینی قوم کے حقوق کے حصول کے لیے جدو جہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

حماس کا اعلیٰ اختیاراتی وفد ملائیشیا کے دورے کے بعد واپس

اسلامی تحریک کے مرکزی قائدین پر مشتمل وفد ملائیشیا کے دورے کے واپس بیروت پہنچ گیا ہے۔

فلسطینی تحریک آزادی کو دہشت گردی سے نہ جوڑا جائے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی تحریک آزادی کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑے جانے کی سازشوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے مسلح جدو جہد ناگزیر ہے۔

حماس قیادت کے خلاف کریک ڈاؤن کے مذموم مقاصد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا ایک نیا اور ظالمانہ سلسلہ شروع کیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ حماس کی قیادت کے خلاف قابض کا کریک ڈاؤن مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے جاری فلسطینی تحریک کو کچلنے کی کوشش ہے۔ اسرائیل جانتا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے دفاع کی جتنی مضبوط اور موثر تحریک حماس اور اس کے جانثار کارکن چلاسکتے ہیں دوسرا اور کوئی گروپ اس کی جرات نہیں رکھتا۔ چنانچہ اس تحریک کو دبانے اور قبلہ اول کے دفاع کی کوششوں کو غیر موثر بنانے کے لیے حماس کی قیادت اور کارکنوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔

مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے فوری قومی پالیسی اپنانے کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے تحریک فتح اور صدر محمود عباس سمیت ملک کی تمام نمائندہ قومی تنظیموں پر قبلہ اول کے دفاع کے لیے مشترکہ قومی حکمت عملی اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔

الجزائرمیں حماس قیادت کی میزبانی کی درخواست بے بنیاد قرار

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ قطر کے عرب ممالک کی طرف سے بائیکاٹ کے بعد حماس نے جماعت کے بعض رہ نماؤں کی میزبانی کے لیے الجزائر کو درخواست دی ہے۔

’محمود عباس کا اسرائیل سے رابطے ختم کرنے کا اعلان محض ڈھونگ‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے صدر محمود کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ ہرطرح کے روابط ختم کرنے کے اعلان کو محض ڈھونگ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

کل جمعہ کو نصرت الاقصیٰ کے لیے فلسطین میں’یوم الغضب‘ کا اعلان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور فلسطین کی دوسری جماعتوں نے کل جمعہ کو نصرت الاقصیٰ کے لیے ملک بھر میں ’یوم الغضب‘ کے طورپر منانے کا اعلان کیا ہے۔ یوم الغضب پر فلسطین بھرمیں احتجاجی ریلیاں اور ، مظاہرے اور جلوس نکالے جائیں گے۔