یکشنبه 04/می/2025

حماس

غزہ کو تباہ کن ہتھیاروں کی تجربہ گاہ نہیں بننے دیں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے باور کرایا ہے کہ جماعت غزہ کی پٹی کے علاقے کو صہیونی ریاست کے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی بار بار تجربہ گاہ نہیں بننے دے گی۔

حماس کے سیاسی شعبے کے وفد کی ایرانی قیادت سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن عزت الرشق کی قیادت میں تہران کے سرکاری دورے کے دوران ایران کی اعلیٰ قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

الجزیرہ پر پابندی اسرائیل کی ابلاغی دہشت گردی ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے قطر کے الجزیرہ ٹی وی چینل کے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم دفاتر بندکرنے اور ملک میں ٹی وی چینل کی نشریات دکھانے پر پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ الجزیرہ ٹی وی چینل بند کرنا صہیونی ریاست کی ابلاغی دہشت گردی کے مترادف ہے۔

محمود عباس مفاہمت میں رکاوٹ، قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کو فلسطینی دھڑوں میں مفاہمت کی کوششوں میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ محمود عباس ایک طے شدہ منصوبے کے تحت غزہ کی پٹی کو غرب اردن سے الگ تھلگ کرنا چاہتے ہیں۔

اخبار ’الریاض‘ فلسطینی تحریک آزادی کی توہین کا مرتکب:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ’الریاض‘ کی جانب سے جماعت کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اخبار ’الریاض‘ نے فلسطینی تحریک آزادی اور مقدسات کے دفاع کے لیے جاری جدو جہد کی توہین کی ہے۔

حماس کے اعلیٰ اختیاراتی وفد کی سرکاری دعوت پر ایران آمد

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کا ایک وفد ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچا ہے جہاں وہ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کرے گا۔

حماس غزہ کا انتظامی کنٹرول قومی حکومت کو دینے پر تیار!

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ایک بار پھر فلسطین کی تمام قومی قوتوں کے ساتھ اتحاد کے لیے ہاتھ بڑھانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ جماعت واضح، صاف اور گہرائی کی بنیادوں کے ساتھ فلسطینی عوام کے پرزور احتجاج کے پیش نظر مفاہمت اور صلح کے لیے سب کے ساتھ ہاتھ بڑھانے کو تیار ہے۔

بیروت میں ایرانی وفد اور حماس قیادت کے درمیان بات چیت

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کل بدھ کو ایران کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی مقامی قیادت سے ملاقات کی۔

ہم قطر اور ترکی کے ساتھ تعلقات برقرار رکھیں گے: حماس رہنما

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہنما صلاح البردویل کا کہنا ہے کہ ان کی تحریک اپنے اصولوں پر قائم رہے گی اور قطر اور ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات رکھے گی۔ انہوں نے اس موقع پر قطر اور ترکی کی جانب سے فلسطینی عوام کی حمایت میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔

اسرائیلی فوج نے نابلس سے حماس کے متعدد رہنما اور کارکن گرفتار کر لئے

قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کو علی الصباح شمال مغربی کنارے کے شہر نابلس میں حماس کے قائدین، کارکنوں سمیت تنظیم کے متعدد حامیوں کو بلاامتیاز گرفتاری مہم کے دروان حراست میں لے لیا ہے۔