یکشنبه 04/می/2025

حماس

’غزہ پر پابندیوں کا حماس سےزیادہ نقصان ’فتح‘ کو ہوگا‘

فلسطین کے ممتاز دانشور، صحافی اور مصنف اور غزہ کی پٹی میں جامعہ الازھر میں سیاسیات کے پروفیسر ڈاکٹر ناجی شراب نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مصر سے تعلقات کے باب میں فراخ دلی کا مظاہرہ کرکے دانش مندی کا مظاہرہ کیا ہے۔ حماس اور مصر کے درمیان تعلقات کی بحالی سے غزہ کے عوام کو ریلیف ملے گا اور وہاں کے عوام کو درپیش مشکلات کم کرنے میں بالخصوص معاشی بحران، توانائی اور صحت کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

غزہ: خود کش حملے میں حماس کمانڈر شہید، متعدد زخمی

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو علی الصباح مصر کی سرحد سے متصل علاقے رفح میں پیش آیا۔

’نیشنل کونسل‘ فلسطینی قوم کی نمائندگی نہیں کرتی:الزھار

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ فلسطین نیشنل کونسل قوم کی حقیقی نمائندگی نہیں کرتی۔ ان کا کہنا ہے کہ نیشنل کونسل صدر محمود عباس کے ہاتھ میں اپنے انفرادی فیصلوں کو مسلط کرنے کا ایک آلہ کار ہے مگر فلسطینی قوم ان فیصلوں کو تسلیم نہیں کرتے۔

’الشیخ راید صلاح کی گرفتاری خوف کی سیاست مسلط کرنے کی سازش‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح کی اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جماعت کا کہنا ہے کہ الشیخ راید صلاح کی گرفتاری فلسطینی قوم پر خوف کی سیاست مسلط کرنے کی مجرمانہ صہیونی سازش ہے جس کا مقصد اندرون فلسطین کی سرکردہ شخصیات کو چن چن کر انتقام اور عتاب کا نشانہ بنانا ہے۔

غزہ میں گھروں کے اندر سرنگوں کا صہیونی دعویٰ من گھڑت ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اسرائیلی فوج کی طرف سے کیے گئے اس دعوے کو کہ ’غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے گھروں میں سرنگیں کھود رکھی ہیں‘ بے بنیاد اور من گھڑت قراردیا ہے۔

فلسطینیوں کے حامی یمنی عالم دین کا انتقال،حماس کا اظہار افسوس

فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور اصولی مطالبات کے پرزور حامی سمجھے جانے والے یمن کے جید عالم دین الشیخ محمد علی الموید گذشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے الشیخ موید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کو حماس سے وابستہ سوشل اکاؤنٹس پر انتباہ

جب سے حماس کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے اسرائیلی فوج کی جاسوسی کی کوششوں کا انکشاف ہوا اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے اہلکاروں کو حماس سے وابستہ اکاؤنٹس سے دور رہنے کی سخت ہدایات کی ہیں۔

فلسطینی جماعتوں کے نمائندہ وفد کی مذاکرات کے لیے قاہرہ آمد

فلسطین کی مختلف جماعتوں کا نمائندہ وفد دوطرفہ امور پر بات چیت کے لیےمصر پہنچ گیا ہے۔

حماس کا ٹرین حادثے میں مصر کے ساتھ اظہار افسوس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے گذشتہ روز مصر کے شہر اسکندریہ میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

’حماس اور دحلان میں مفاہمت ملک و قوم کے مفاد میں ہے‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور تحریک فتح کے مںحرف گروپ محمد دحلان کے حامی رہ نماؤں نے واضح کیا ہے کہ حماس اور دحلان کے درمیان مفاہمت قومی مفاد کا حصہ ہے۔