یکشنبه 04/می/2025

حماس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ غزہ اہم پیش رفت ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس کے دورہ غزہ کو غیرمعمولی اہمیت کا حامل اور محصورین غزہ کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔

حماس کا ’یو این‘ سربراہ کے دورہ غزہ کے اعلان کا خیر مقدم

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل ’انٹونیو گوتیریس‘ کے غزہ کی پٹی کے دورے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی غاصب ریاست کی مسلط کی گئی گیارہ سالہ پابندیوں کو ختم کرانے کی کوشش کریں۔

قیدیوں کے تبادلے کے لیے اپنی شرائط پر قائم ہیں: یحیٰ السنوار

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے غزہ کی پٹی کے سربراہ یحیٰ السنوار نے کہا ہے کہ بعض عرب ممالک اور عالمی قوتوں نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے بات چیت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس اپنے مطالبات اور شرائط پر قائم ہے اور قائم رہے گی۔

صہیونی وزراء کے ہاتھوں قبلہ اول کی بے حرمتی روکی جائے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے صہیونی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کو قبلہ اول میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے نئے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حماس نے مطالبہ کیا ہے کہ قبلہ اول کی توہین اور بے حرمتی کے اسرائیلی فیصلے پر عمل درآمد رکوایا جائے۔

ارکان کنیسٹ کو قبلہ اول پریلغار کی اجازت کھلی جارحیت ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے وزراء اور ارکان کنیسٹ کو قبلہ اول میں داخل ہونے اور نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی کلین چٹ دینے کی شدید مذمت کی ہے۔

سوڈانی وزیرکے فلسطین مخالف اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے سوڈان کے سرمایہ کاری کے وزیر کی جانب سے فلسطینی قوم کے خلاف نسل پرستانہ اور اشتعال انگیزی بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان سے فلسطینیوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سابق اسیران کے وفد کی حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

سنہ 2011ء میں اسرائیلی جیل سے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت رہا ہونے والے سابق اسیران کے ایک وفد نے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔ وفد میں غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے سابق اسیران بھی شامل تھے۔

لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں کشیدگی میں حماس ملوث نہیں

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے واضح کیا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے قریب ایک فلسطینی پناہ گزین کیمپ عین الحلوۃ میں پیدا ہونے والی کشیدگی میں حماس کا کوئی تعلق نہیں۔

اسرائیل کی انتقامی سیاست، فلسطینیوں کی بسیں بھی غیرمحفوظ

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں گذشتہ تین روز کے دوران فلسطینیوں کی چار بسیں ضبط کرنے کے بعد انہیں فوجی کیمپوں میں منتقل کردیا ہے۔

نضال جعفری کا قتل جرم، گمراہ عناصر کو کٹہرے میں لائیں گے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مصر کی سرحد پر واقع رفح قصبے میں ایک خود کش حملے میں القسام کمانڈر کی شہادت کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں گمراہ عناصر اور جرائم پیشہ لوگوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ قانون کو تماشا بنانے والے سماج دشمن عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔