یکشنبه 04/می/2025

حماس

غزہ میں روہنگیا کے شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مقامی شہریوں کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں پر ڈھانے جانے والے مظالم کے خلاف احتجای مظاہرے جاری ہیں۔ دوسری جانب غزہ کی پٹی کی مختلف مساجد میں کل جمعہ کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد شہداء برما کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

شام میں اسرائیلی فوج کی بمباری، حماس کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے شام میں جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں کی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

حماس کی اپیل پر فلسطین میں روہنگیا مسلمانوں کی حمایت میں مظاہرے

برما میں ریاستی دہشت گردی کے شکار مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فلسطین بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔

غزہ کی پٹی کی امداد جاری ہے اور جاری رہے گی: قطر

قطر کی حکومت نے کہا ہے کہ دوحہ کی جانب سے محصورین غزہ کی امداد جاری ہے اور آئندہ بھی اسے بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے یہ یقین دہانی اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ٹیلیفون پر بات کرت ہوئے کی۔

ریڈ کراس کے چیئرمین کی غزہ میں حماس کی قیادت سے ملاقات

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ریڈ کراس کے چیئرمین پیٹر ماوریر نے منگل کے روز غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی غزہ کی پٹی میں نمائندہ قیادت سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات بند کمرے میں ہوئی جس میں غزہ کی پٹی کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

اراکان کے مسلمانوں پرمظالم انسانیت کی پیشانی پربدنما داغ ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے میانمار کی فوج اور پولیس کے ہاتھوں مغربی صوبےروھینگیا میں مسلمان اقلیت پر ڈھائے جانے والے وحشیانہ مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔

الخلیل میں خودمختار یہودی کونسل کی تشکیل پر حماس کا شدید احتجاج

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں یہودی آبادکاروں کی اتھارٹی کو تقویت دینے سے متعلق صہیونی اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔

حماس اور القسام کی جانب سے امت مسلمہ کو عید الاضحی کی مبارکباد

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] اور اس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز نے دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصاً فلسطینیوں کو عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع کی مبارکباد دی ہے۔

حماس کا فلسطینی کمیونٹی میں مفاہمت کی جیت کا خیر مقدم

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کا کہنا ہے کہ غزہ کی مقامی کمیونٹی کے درمیان مفاہمت کے نتیجے میں ہی فلسطینی کے درمیان قومی مفاہمت کے اہم مقصد کو حاصل کیا جاسکے گا۔

عید پر حماس کے دو سرکردہ رہ نماؤں کی اسرائیلی جیل سے رہائی

اسرائیلی حکام نے کئی ماہ سے پابند سلاسل اسلامی تحریک کے دو سرکردہ رہ نماؤں کو گذشتہ روز رہا کردیا۔