
’نئے معاہدے سے قبل اسرائیل کو 54 قیدی رہا کرنا ہوں گے‘
اتوار-17-ستمبر-2017
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سرکردہ رہ نما اور فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن الشیخ حسن یوسف نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی کوئی بھی بات چیت اس وقت تک شروع نہیں ہوگی جب تک اسرائیل سابقہ معاہدے کے تحت رہا کیے گئے فلسطینیوں کو رہا نہیں کرے گا۔ اسرائیل کو سابقہ معاہدے کے تحت رہا کیے گئے شہریوں جنہیں دوبارہ گرفتار کرلیا تھا کو ہرصورت میں رہا کرنا ہوگا۔