یکشنبه 04/می/2025

حماس

حماس رہ نما حسام بدران کی والدہ کا انتقال

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے رکن حسام بدران کی والدہ 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

وزیرکی ناگہانی موت، ھنیہ کی تیونسی صدر سے تعزیت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے افریقی عرب ملک تیونس کے وزیر صحت کی ناگہانی موت پر تیونسی صدر الباجی قاید السبسی اور وزیراعظم ڈاکٹر یوسف الشاھد سے تعزیت کی ہے۔

غرب اردن:حماس وفد کو قاہرہ مذاکرات میں جانے سے روک دیا گیا

اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی قیادت کو مصر میں فلسطینی دھڑوں میں آج ہونے والے مذاکرات میں جانے سے روک دیا۔

فلسطینیوں کے پاس مفاہمت کا حقیقی موقع ہے: خلیل الحیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے رکن اور جماعت کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ فلسطین کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے درمیان مصالحت کا حقیقی موقع ہے، اگر اس موقع کو بھی ضائع کردیا گیا فلسطینی ایک بار پھر تاریک دور میں داخل ہوجائیں گے۔

’انتفاضہ القدس نے دشمن کے خلاف جنگ کے اصول تبدیل کردیے‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ گذشتہ دو سال سے قابض اسرائیلی ریاست کے خلاف جاری انتفاضہ القدس نے جنگ کے اصول اور گیم رولز تبدیل کردیے ہیں۔ فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی ریاست کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کے بعد اب یہ طے ہوگیا ہے کہ فلسطینیوں کو آزادی کے حصول کے لیے مسلح مزاحمت کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا ہے۔

فلسطین میں مصالحت،حماس کی مساعی ’لائف لائن‘ قرار

فلسطین کی تمام معتبر مذہبی سیاسی اور سماجی تنظیموں نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی طرف سے قومی مفاہمت کی خاطر اٹھائے گئے اقدامات کی تحسین کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس نے قومی مصالحت کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرکے ’لائف لائن‘ کا کردار ادا کیا ہے۔

حماس قومی مفاہمت کے لئے ہر دم تیار ہے: اسماعیل ھنیہ

حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ ان کی تحریک قومی مفاہمت کے لئے ہر طریقہ اپنانے کو تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باہمی تقسیم کو ختم کرنے کے لئے اعتماد کے پل تعمیر کرنا ہوں گے۔

حماس رہنما کی انتظامی حراست میں ایک بار پھر توسیع

قابض اسرائیلی حکام نے حماس کے 61 سالہ رہنما عبدالخالق النطشہ کی انتظامی حراست میں مسلسل دوسری بار توسیع کردی ہے۔

آزادی کے حصول تک مسلح جہاد جاری رکھیں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ایک بار پھر فلسطین میں صہیونی ریاست کے ناجائز اور غاصبانہ قبضے کے خاتمے کے لیے مسلح جدو جہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

حماس اور اسلامی جہاد کے رہ نماؤں کی لبنان میں اہم ملاقات

فلسطینی تنظیموں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور اسلامی جہاد کے قایدین نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں گذشتہ روز اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں میں اشتراک عمل آگے بڑھانے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔