پنج شنبه 01/می/2025

حماس

حماس کے اعلی وفد کی حزب اللہ رہنما حسن نصراللہ سے ملاقات

حماس کے ایک سینئیر وفد نے لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں فلسطین اور لبنان کے علاوہ خطے کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جرمن پولیس کی صدر فلسطینی اتھارٹی کیخلاف انکوائری قابل مذمت ہے۔ حماس

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی طرف سے صرف اس اظہار حقیقت پر کہ' اسرائیل 1947 سے اب تک فلسطینیوں کے خلاف 50 ہولو کاسٹ کا ارتکاب کر چکا ہے' جرمن پولیس کے ان کے خلاف انکوائری شروع کرنے کا فیصلے کو سخت قابل مذ مت قرار دیا ہے۔ اس امر کا اظہار حماس کے سینئیر ذمہ دار حسام بردان نے ہفتے کے روز جاری کیے گئے ایک مذمتی بیان میں کیا ہے۔

کسی بھی ملک کے ساتھ اسرائیل کی نارملائزیشن قبول نہیں: حماس

حماس نے اس جعلسازی سے نشرکردہ اس بیان کی تردید کی ہے جس میں مبینہ طور پر حماس کی طرف سے کہا گیا تھا حماس اسرائیل اور ترکیہ کے درمیان سفیروں کی تعیناتی کی حمایت کرتی ہے۔ یہ بیان بعض میڈیا ہاوسز نے بطور خاص نشر کیا۔

حماس کے دو رہنماوں سمیت متعدد فلسطینی گرفتار

رام اللہ ۔۔۔ اسرائیلی قابض فوج نے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے علاوہ ایک فلسطینی کو شہید جبکہ 31 کوفائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ زؐی فلسطینیوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں، ہلال احمر کے مطابق ان زخمی خواتین میں سے تین شدید زخمی ہیں۔

محمد الشہام کی دل خراش شہادت پر حماس کی وارننگ

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی قبضے کو فلسطینی عوام کے خلاف جنگی جرائم کا جوابدہ ٹھہرانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔

مصر کے قبطی چرچ میں آتشزدگی پر حماس کا اظہار ہمدردی

حماس نے مصر میں ایک قبطی مسیحیوں کے چرچ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں مصری شہریوں کی ہلاکتوں پر مصر کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔

فلسطینیوں کے املاک کی مسماری، نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنا کھلی جنگ ہے

حماس نے قابض اسرائیلی اتھارٹی کی طرف سے نائز یہودی بستیوں کی تعمیر میں مسلسل اضافے اور آئے روز مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی عوام کے گھروں سمیت دیگر املاک کی مسماری کو فلسطینیوں کے خلاف کھلی جنگ قرار دیا ہے۔

نابلس میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کا جواب دیا جائے گا: حماس کا اعلان

ٖ حماس نے ایک بار پھر اپنے مزاحمتی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام نابلس میں کیے گئے قتل عام کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں تاکہ قابض اسرائیلی ریاست کو اس کے جرائم کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

حماس اور اسلامی جہاد موومنٹ کے رہنماوں کا باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے فلسطین اسلامک جہاد موومنٹ کے سیکرٹری جنرل زیاد نخالہ کو فون کر کے غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملے کے بارے میں باہم تبادلہ خیال کیا ہے۔ حماس سربراہ نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیل اپنی جنگی یلغار اور بمباری کے باجود فلسطینی عوام کے حوصلے اور عزم آزادی کو کمزور نہیں کر سکا ہے۔

ہماری جدو جہد اسرائیل کے خاتمے تک جاری رہے گی: برھوم

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا ہے کہ قابض صہیونی دشمن کے خلا ہماری لڑائی اور دشمن ریاست کے زوال تک جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوتا ہماری جنگ اور جدو جہد جاری رے گی۔