
حماس اور حزب اللہ کو فنڈز کی منتقلی کا الزام جھوٹ ہے:الجزائر
جمعرات-30-نومبر-2017
افریقی ملک الجزائر نے سعودی عرب کے اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبر کو من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ الجزائر کے بنکوں سے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور حزب اللہ کو فنڈز منتقل کیے جاتے ہیں۔