پنج شنبه 01/می/2025

حماس

حماس قیادت کا روسی دورہ دیرینہ تعلقات کا اظہار ہے: حماس ترجمان

حماس کے سیاسی شعبے کے رکن حسام بدران نے کہا ہے کہ حماس قیادت کا حالیہ روسی دورہ روس کے فلسطینیوں کے ساتھ دیرینہ اور مستحکم تعلقات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ وہ فلسطین مرکز اطلاعات کے رپورٹرز سے بات کر رہے تھے۔

اسرائیلی جرائم فلسطینیوں کے جذبہ مزاحمت کو کمزور نہیں کر سکتے

حماس اور اسلامی تحریک جہاد نے زور دے کر کہا ہے کہ اسرائیلی جرائم قبضے کے خلاف فلسطینی مزاحمتی عزم کو کمزور نہیں کر سکتے ہیں۔ اس عزم کا اظہار دونوں نے نو عمر فلسطینی شہید عدی صالح کی شہاد پر جاری اپنے الگ لگ بیانات میں کیا ہے۔

حماس کی طرف سے یوکرینی سفیر کے بیان کی مذمت

حماس کے سیاسی اور سفارتی شعبے کے سربراہ باسم نعیم نے یوکرین کے سفیر کی طرف سے حماس کو دہشت گرد قرار دیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے' اسرائیلی قابض فوج ستر سال سے زیادہ عرصے سے فلسطینیوں کا قتل عام کر رہی ہے اور انہیں بے گھر کر رہی ہے مگراس کے باوجود دہشت گردی کا الزام حماس اور فلسطینیوں پر لگادیا جاتا ہے۔ یہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

شہید احمد اور عبدالرحمان ہمارے ہیرو ہیں ، قابل فخر ہیں۔ حماس

حماس نے مغربی کنارے کے علاقے کی ایک چیک پوسٹ پر اسرائیلی فوجی افسرکی ہلاکت کو ایک پیغام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوجی اپنی ہر ہر چیک پوسٹ اور چوراہے پر ہمارے مجاہدین کے نشانے پر ہوں گے۔ تاکہ اسرائیلی قابض فوج اور قابض اتھارٹی کو مسجد اقصیٰ اور دوسرے مقدس مقامات کے خلاف کارروائیوں کی سزا دی جا سکے۔

روس، حماس سے تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے: ھشام قاسم

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے پولٹ بیورو کے رکن اور بیرون ملک میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہشام قاسم نے کہا ہے کہ حماس قیادت کے روس کے دورے کو مسئلہ فلسطین پر ایک پیش رفت کی صورت دیکھا جانا چاہیے۔

حماس کی قیادت ماسکو پہنچ گئی، روسی وزیر خارجہ سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی مرکزی قیادت نے اعلیٰ اختیاراتی روسی حکام سے اہم ملاقاتوں میں فلسطین کے سیاسی حالات اور زمینی حقائق پر ہونے والی پیش رفت پر گفتگو کی ہے۔

فلسطینی عوام مسجد اقصی کو یہودیانے کی ہر کوشش ناکام بنادیں گے

حماس نے مقدس مقامات اور مقبوضہ علاقوں کو یہودیانے کی کی جاری کوشش کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 'ہمارے لوگ ان اسرائیلی کوششوں کو ناکام بنا کر دم لیں گے۔ ' ایک اخباری بیان میں حماس ترجمان طہٰ جہاد نے دوٹوک موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا 'فلسطینی عوام اسرائیلی سازشوں کو اپنے سامنے دیکھتے ہوئے بے تعلق نہیں کھڑے رہیں گے۔ '

حماس نے کینسر کے مریض قیدی ابو حامد کی رہائی کا مطالبہ کر دیا

حماس تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن ظاہر جبرین نے فلسطینی قیدی ناصر ابو حامد کی اسرائیلی جیل سے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ناصر ابو حامد کینسر کے مریض ہیں۔ سیاسی بیورو کے رکن نے ابو حامد کی جیل نیں انتہائی بگڑ چکی صحت کے بعد ان کی زندگی کو لاحق خطرے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ناجائز یہودی بستیوں کے لیے فلسطینی زمین ہتھیانا قابل مذمت ہے: حماس

حماس تحریک نے اسرائیلی قابض اتھارٹی کی طرف سے بیت صفا ٹاون میں فلسطینیوں کی درجنوں ایکڑ اراضی پر قبضے کی منصوبہ بندی کی مذمت کی گئی ہے۔ یہ تیاری مقبوضہ بیت المقدس میں ناجائز یہودی بستیوں کی تعمیر اور انہیں توسیع دینے کے لیے کی جارہی ہے۔

مسجد اقصیٰ کو سیاحتی مقام بنانے کی اسرائیلی سازش قبول نہیں۔ حماس

حماس تحریک نے اسرائیلی قابض اتھارٹی کی طرف سے مسجد اقصیٰ کو سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے اور یہودی آبادکاروں کے مقدس مقام پر غیر مناسب لباس کے ساتھ داخل ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی اس مسلسل بے حرمتی کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔