
مصری انٹیلی جنس وزیر کا ھنیہ کو فون، مصالحتی عمل پر بات چیت
پیر-23-جولائی-2018
مصر کے انٹیلی جنس وزیر میجر جنر عباس کامل نے گذشتہ شام اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربرہ اسماعیل ھنیہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔