شنبه 10/می/2025

حماس

امید و بیم میں الجھا فلسطینی مصالحت کا سفر!

فلسطینی دھڑوں کےدرمیان مصالحت چوہے بلی کا کھیل بنا ہوا ہے۔ صدر محمود عباس کی جماعت تحریک فتح اور اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے درمیان مصر کی مساعی سے مفاہمتی کوششیں کئی سال سے جاری ہیں مگر تحریک فتح کے غیر لچک دار طرزعمل کے نتیجے میں مصالحتی عمل مسلسل تعطل کا شکار ہے۔

حماس کے نائب صدر کی قیادت میں وفد کی قاہرہ آمد

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری کی قیادت میں جماعت کا ایک اعلٰی اختیاراتی وفد کل منگل کو مصر کی دعوت پر قاہرہ پہنچ گیا۔

حماس کے سات رکنی وفد کا مصر کی دعوت پر دورہ قاہرہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ایک با خبر ذریعے کا کہنا ہے کہ جماعت کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کل سوموار کو مصر کے سرکاری دورے پر قاہرہ پہنچ گیا ہے۔ وفد کی قیادت حماس کے سیاسی شعبے کے سیاسی شعبے کے رکن خلیل الحیہ کر رہے ہیں۔

اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام پر حماس کا خیر مقدم

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اقوام متحدہ کی طرف سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ریاست کے منظم جرائم اور ریاستی دہشت گردی کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے۔

حماس کی فلسطینی نوجوان کے فدائی حملے پر قوم کو مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے گذشتہ شام رام اللہ کے نواحی علاقے میں فلسطینی مزاحمت کار نوجوان کے حملے میں ایک غاصب یہودی کے واصل جہنم ہونے اور دو کے زخمی ہونے پر قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

قبلہ اول پریلغار صہیونی فوج کی منظم دہشت گردی ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے گذشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے قبلہ اول پردھاووں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیلی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی اور انتہائی خطرناک پیش رفت قرار دیا ہے۔

امریکی منصوبے کے تحت’اونروا‘ کے ملازمین کو نکالا جا رہا ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کی ذمہ دار اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کی طرف سے تنظیم سے وابستہ فلسطین ملازمین نکالنے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حماس کے وفد کا کامیاب دورہ موریتانیہ اختتام پذیر

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی مرکزی قیادت پر مشتمل اعلیٰ اختیاراتی وفد افریقی ملک اسلامی جمہوریہ موریتانیہ کے کامیاب دورے کے بعد واپس لوٹ گیا ہے۔

اسرائیلی جرائم پر خاموش نہیں رہیں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے صہیونی ریاست کی طرف سے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری اور فلسطینیوں کی شہادت پر سخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس صہیونی ریاست کے جرائم پر خاموش تماشائی نہیں رہے گی بلکہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کے اعلیٰ اختیاراتی وفد کی غزہ میں اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے امن مندوب نیکولائے میلاڈینوف کی قیادت میں ’یو این‘ کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے منگل کی شام غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔