
حماس اور عوامی محاذ کی قیادت میں ملاقات، مفاہمتی امور پر بات چیت
جمعہ-31-اگست-2018
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] اور عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کی قیادت نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال، غزہ کی ناکہ بندی اور فلسطینی دھڑوں میں مصر کی مساعی سے ہونے والی مصالحتی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔