پنج شنبه 08/می/2025

حماس

اسرائیلی وزیر کی حماس کی قیادت کو ٹارگٹ کلنگ میں شہید کرنے کی دھمکی

اسرائیل کے وزیر برائے داخلہ سلامتی گیلاد اردان نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی پوری قیادت کو شہید کرنے کی دھمکی دی ہے۔

’صبرا وشاتیلا‘ میں قتل عام کے مجرموں کو کٹہرے میں لایا جائے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے 16 ستمبر 1982ء کو جنوبی لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں صبرا اور شاتیلا میں نہتے فلسطینی پناہ گزینوں کے قتل عام میں ملوث صہیونی دہشت گردوں کو عبرت ناک سزا دینے اور عالمی سطح پر صہیونی ریاست کا ٹرائل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس رہ نما اسرائیلی جیل سے 26 ماہ بعد رہا

قابض صہیونی حکام نے مسلسل 26 مہینوں تک انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل رکھے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سرکردہ رہ نما کو رہا کر دیا۔

فلسطین میں آخری یہودی کالونی کے خاتمے تک جہاد جاری رکھیں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے فلسطین کی آزادی کے لیے مُسلح جدو جہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

پورے فلسطین کی آزادی کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ حماس کا 30 سال کا سفر سیاسی ارتقاء اور پختگی کے اہم مراحل سے گذر کر کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

محمود عباس نے حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی کی کوشش ناکام بنا دی

ذرائع ابلاغ نے مصدقہ ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ محمود عباس نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] اور اسرائیل کے درمیان مصر اور اقوام متحدہ کی مساعی سے غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں ناکام بنا دی ہیں۔

نیتن یاھو’حماس ‘ سےخوفزدہ کیوں تھے؟جان کیری نے کیا انکشاف کیا؟

اسرائیلی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی یاداشتوں میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2014ء کو غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جنگ کے دوران اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] سے غیرمعمولی طور پر خوف زدہ تھے۔

محمود عباس قوم سے ’خیانت‘ کے مرتکب ہورہے ہیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے صدر محمود عباس کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل اور اردن کےساتھ ’کنفیڈریشن‘ کے قیام، فلسطینی اراضی کی تقسیم اور تبادلے پر تیار ہیں اور اسرائیل کے ساتھ جامع سیکیورٹی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں

مُسلم امہ امریکی طاغوت کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کرے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے امریکا کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امداد بند کیے جانےکی شدید الفاظ مذمت کی ہے۔

حماس اور عوامی محاذ کی قیادت میں ملاقات، مفاہمتی امور پر بات چیت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] اور عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کی قیادت نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال، غزہ کی ناکہ بندی اور فلسطینی دھڑوں میں مصر کی مساعی سے ہونے والی مصالحتی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔