
فلسطینی اتھارٹی اسرائیلی ایجنڈے پر چل رہی ہے: اسلامی جہاد
ہفتہ-29-ستمبر-2018
فلسطین کی مذہبی اور مزاحمتی جماعت تحریک الجہاد الاسلامی نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی ہے۔ اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور صدر محمود عباس اسرائیل کےایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔