
عرب ممالک فلسطین کی آزادی کا پلان تیار کریں:مشعل
ہفتہ-13-اکتوبر-2018
اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے سابق صدر خالد مشعل نے عرب ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین کی آزادی کے لیے جامع پلان تیار کریں۔ ان کا کہنا ہےکہ حماس نے فلسطین کی آزادی کے لیے ٹیکٹیکل اسٹریٹیجی اختیار کی ہے۔ عالم اسلام اور عرب ممالک کے زندہ ضمیر حکمران فلسطین کی آزادی کے لیے دانشمدانہ جامع پلان تیار کریں۔