یکشنبه 11/می/2025

حماس

غزہ: اسرائیل کا خطرناک جاسوس گرفتار، صہیونی سراغ رسانی پر کاری ضرب

فلسطین کے علاقے غزہ میں سیکیورٹی ذرائع کے مطابق صہیونی ریاست کے لیے مخبری کرنے والے ایک خطرناک جاسوس کو حراست میں لیا گیا ہے۔

بندوق کے ذریعے فلسطینیوں کا جذبہ آزادی ٹھنڈا نہیں کیا جاسکتا: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے ایک بیان میں گذشتہ روز اسرائیلی دہشت گردی میں شہید ہونے والے فلسطینی الاطرش الزکیہ کا خون اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینی قوم نے مزاحمت کو آزادی کے لیے بہ طور ایک ذریعہ اختیار کیا ہے اور قوم اس پالیسی پرقائم ہے۔

حماس کے قیدیوں کی ملاقاتیوں پر اسرائیلی پابندی کا نیا قانون

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ حکومت نے ایک نیا آئینی بل تیار کیا ہے جس کی منظوری سے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" سے تعلق رکھنے والے اسیران کو ان کے ملاقاتیوں سے محروم کر دیا جائے گا۔

سابق سوڈانی صدر سوار الذھب عالم اسلام کا سرمایہ تھے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے سعودی عرب میں انتقال کرنے والے سوڈان کے سابق صدر سوار الذھب کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ سوار الذھب پوری مسلم امہ کا سرمایہ تھے۔ ان کی وفات پوری مسلم امہ کے لیے صدمے کا باعث ہے۔

مصری انٹیلی جنس حکام کے وفد کا دورہ غزہ، اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

مصری انٹیلی جنس اور سیکیورٹی اداروں کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے جنگ زدہ فلسطینی علاقے غزہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے غزہ آمد کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے قاید اسماعیل ھنیہ سے بھی ملاقات کی۔

حماس پر ایسی ضرب لگائی جائے تاکہ غزہ میں ہمیشہ امن ہوجائے:لائبرمین

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی کے علاقے پر فوج کشی اور اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کو عبرت ناک سبق سکھانے کی دھمکی دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس پر ایسی کاری ضرب لگائی جانی چاہیے تاکہ غزہ میں ہمیشہ کے لیے یا کم سے کم پانچ سال کے لیے امن ہوجائے۔

محمود عباس کا فلسطینی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا حکم

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے مرکزی کونسل کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از فلسطینی پارلیمنٹ کو تحلیل کردے تاکہ ملک میں پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جاسکے۔

غزہ میں مظاہرے، حماس کو دردناک سزا دینے کا وقت آگیا: نیتن یاھو

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے فلسطینی تنظیم حماس کو "انتہائی شدید ضربوں" کی دھمکی دی ہے۔

اسرائیلی جارحیت سے غزہ کی احتجاجی تحریک میں ولولہ پیدا ہوگا: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے باور کرایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی طرف سے مظاہرین پر جتنا تشدد زیادہ کیا جائے گا فلسطینیوں کی قربانیوں میں اتنا ہی اضافہ ہوگا۔ اس کے نتیجے میں غزہ میں جاری تحریک حق واپسی میں نئی روح پیدا ہوگی۔

آپ کتنی دیر کے لیے اسرائیلی قید سے رہا ہوئے؟

اسلامی تحریک مزاحمت کے مرکزی رہ نما اور رکن پارلیمنٹ الشیخ حسن یوسف کو دو روز قبل اسرائیلی جیل سے 11 ماہ انتظامی حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔