
‘نور برکہ’ ۔۔۔۔ صہیونی دشمن کے حلق کا کانٹا!
بدھ-14-نومبر-2018
گذشتہ اتوار 13 نومبر2018ء کو اسرائیل کی اسپیشل فورس کے اہلکار سادہ لباس اور عام پک اپ گاڑیوں میں فلسطین کے علاقے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں سرحدی باڑ سے 3 کلو میٹر اندر داخل ہوئے۔ انہوں نے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے خان یونس کے یونٹ کمانڈر نور الدین برکہ سمیت 7 فلسطینیوں کو قاتلانہ حملے میں شہید کر دیا۔