پنج شنبه 01/می/2025

حماس

فلسطینی قیدیوں کی رہائی حماس کے لیے ترجح اول میں شامل ہے۔ حماس

حماس نے اسرائیلی جیلوں میں فلسطینیوں کے مسئلے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ اب بھی ہماری اہم ترین ترجیح کا حصہ ہے۔ اس لیے فلسطینیوں کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رہے گی۔

حماس کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ الجزائر

حماس کے سیاسی امور کے سربراہ اسماعیل ہنیہ حماس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ فلسطینی مفاہمت سے متعلق مذاکرات میں شرکت کے لیے پیر کی شام الجزائر کے دارالحکومت پہنچے۔

ہم فیصلہ کن بڑی مہم اٹھانے کی تیاری کر چکے، اسماعیل ہنیہ

حماس کے سیاسی امور کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ "اسرائیلی غاصب ریاست کے ساتھ مستقل تنازعہ" ہے۔

فلسطینی شناخت ، ورثے اور مقدس مقامات کے تحفظ کی جدوجہد جاری

حماس کے ترجمان۔۔۔ جہاد طٰہٰ نے فلسطینی ورثے کے قومی دن کے موقع پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے قابض اسرائیل کی مقدس مقامات ، فلسطینیوں کے ورثے اور قومی شناخت کے خلاف سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

حماس کی جانب سےالجزائر کی دعوت پر مشاورتی اجلاس کا خیر مقدم

حماس کو الجزائر کی طرف سے منعقد ہونے والے مشاورتی اجلاس برائے مفاہمت میں شرکت کی باضابطہ دعوت موصول ہوئی ہے۔

یادگار فتح کی 49 ویں سال گرہ پر تشکر اور ادعیہ

حماس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد کے بعد اہلِ اسلام اپنے تمام اسباب و وسائل کے ساتھ وہ اثاثہ ہیں جن پر فلسطینی عوام اپنے حقوق کے حصول اور اپنی سرزمین کو آزاد کرانے کی جدوجہد کے دوران انحصار کرتے ہیں۔

حماس کی طرف سے برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس کے بیان کی مذمت

حماس کے ترجمان جہاد طہٰ نے برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس کے صہیونی ہونے کو ظاہر کرنے والے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے یہ متعصبانہ بیان ہے۔ ترجمان نے کہا اس طرح کے بیانات سے فلسطینیوں کی جدو جہد کو روک نہیں سکیں گے۔

نابلس میں فلسطینی شوٹنگ آپریشن کی حماس کی طرف سے پذیرائی

حماس نے فلسطینی عوام کی طرف سے اسرائیلی گاڑیوں بشمول یہودی آباد کاروں کی بس کو نشانہ بنائے جانے پر خوشی ظاہر کی ہے اور کہا ہے فلسطینی عوام ایک بڑے انقلاب کی قیادت کر رہے ہیں۔ یہ سلسلہ اس وقت جاری رہے گا جب تک عوام اپنے اہداف حاصل نہیں کر لیتے ۔

انڈونیشیا میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں پرحماس کا اظہار تعزیت

فٹ بال میچ کے بعد ہونے والے افسوناک واقعے میں بڑی تعداد میں انڈونیشیائی شہریوں کی ہلاکت پر حماس نے انڈونشیا کے صدر سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

مسجد اقصیٰ خطرے میں، اسرائیلی پالیسیوں کے نتائج دھماکہ خیز ہو سکتے ہیں

حماس نے خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے مسلسل واقعات اور اس میں داخلے میں مسلمانوں کے لیے رکاوٹیں پیدا کرنا دھماکہ خیز ثابت ہو گا۔ کیونکہ اسرائیلی پالیسیوں نے مسجد اقصیٰ کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔