یکشنبه 11/می/2025

حماس

بیداری معرکے میں حماس اسرائیل کے خلاف فتح مند: عبرانی اخبار

اسرائیل کے کثیر الاشاعت عبرانی اخبار"یدیعوت احرونوت" نے باور کرایا ہے کہ فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے اسرائیل کے خلاف بیداری کی جنگ جیت لی ہے۔

نیتن یاھو کا عرب ممالک میں استقبال قبلہ اول سے خیانت کے مترادف: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے عرب ممالک کی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل سے دوستانہ تعلقات کے قیام کے لیے مقابلہ بازی ترک کریں۔ حماس نے باور کرایا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا کسی دوسرے صہیونی عہدیدار کا استقبال مقبوضہ بیت المقدس سے دست بردار ہونے اور قبلہ اول سے خیانت کے مترادف ہے۔

حماس حزب اللہ کی طرح عسکری طاقت بن چکی ہے: لائبرمین

اسرائیل کے سبکدوش وزیردفاع اور شدت پسند سیاست دان آوی گیڈور لائبرمین کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم "حماس" کی بڑھتی عسکری طاقت صہیونی ریاست کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک سال کے بعد حماس حزب اللہ کی طرح طاقت ور ہوجائے گی۔

قضیہ فلسطین کے خلاف سازشوں کا ڈٹ کر مقابل کریں‌گے: عالمی اتحاد العلماء

عالمی علماء اتحاد کےنو منتخب چیئرمین احمد الریسونی نے کہا ہے کہ علماء قضیہ فلسطین کے خلاف امریکا اور صہیونیوں کی ناپاک سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

انڈونیشیا میں پانی کا کنواں شہید فلسطینی کمانڈر کے نام منسوب!

انڈونیشیا میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے 11 نومبر کو فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے قاتلانہ حملے میں شہید ہونے والے فلسطینی کمانڈر نور البرکہ کے نام پانی کا کنواں منسوب کیا ہے۔

اسماعیل ھنیہ کی یوم آزادی پر لبنانی قیادت کو مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے صدر اسماعیل ھنیہ نے لبنان کے 75 ویں یوم آزادی پر لبنانی قیادت کو مبارک باد پیش کی ہے۔

حماس وفد کی العاروری کی سربراہی میں قاہرہ آمد

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کا ایک وفد پارٹی کی پولٹ بیورو کے نائب سربراہ صالح العاروری کی سربراہی میں قاہرہ پہنچ گیا ہے۔

اونروا کمیشن فلسطینی مہاجرین کی پشت پر کھڑا ہو: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے امید ظاہر کی ہے کہ عمان میں ہونے والا اونروا کا مشاورتی کمیشن کا اجلاس فلسطینی عوام بالخصوص مہاجرین کی امنگوں پر پورا اترے گا۔

"غزہ کے عوام محاصروں اور جنگوں سے نہیں ہرائے جائیں گے”

حماس کی پولٹ بیورو کے رکن خلیل الحیہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے فلسطینی عوام کسی سیاسی یا معاشی محاصرے کے نتیجے میں کبھی اپنا سر نہیں جھکائیں گے۔

اسرائیل قیدیوں کے تبادلے کےمعاہدے کے لیے تیار نہیں: حماس رہ نما

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینی دھڑوں کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی کسی ڈیل کے لیے تیار نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوج کو کارروائی میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔