چهارشنبه 14/می/2025

حماس

فلسطینی مزاحمت کے خلاف ‘یو این’ میں امریکی قرار داد ناکام

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے جنرل اسمبلی میں 'حماس' اور فلسطینی مزاحمت کے خلاف پیش کی گئی قرارداد ناکام بنانے پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سروے:76 فی صد یہودیوں نے نیتن یاھو کی حماس مخالف پالیسی”کمزور” قرار دی

اسرائیل کے عبرانی اخبار "معاریف" کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں 44 فی صد رائے دہندگان نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو "غلطی"قرار دیا ہے۔

حماس کے خلاف قرارداد، امریکا کا عرب ممالک کا حمایت کے لیے دبائو

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا نے عرب ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کی مذمت اور فلسطینیوں کی مسلح جدو جہد کے خلاف قرارداد کی حمایت کریں۔

حماس مخالف امریکی قرارداد عالمی برادری کے لیے نیا امتحان: الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے آج جنرل اسمبلی میں فلسطینی مزاحمت کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد کے حوالے سے کہا ہے کہ عالمی برادری ایک بار پھر امتحان سے دوچار ہے۔

حماس کا پارلیمانی وفد جنوبی افریقا کے بعد لبنان پہنچ گیا

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے پارلیمانی بلاک 'اصلاح وتبدیلی' کے ارکان پر مشتمل ایک وفد ان دنوں عرب اور مسلمان ممالک کے دورے پر ہے۔ حماس کا پارلیمانی وفد جنوبی افریقا کے دورے کے بعد گذشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچ گیا۔

حماس کے پارلیمانی وفد کی جنوبی افریقا کے حکومتی ارکان سے ملاقاتیں

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے پارلیمانی وفد نے جنوبی افریقا کی حکومت کے اہم عہدیداروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

حماس نے حق واپسی مظاہروں کا "اقتصادی "فائدہ اٹھایا: لائبرمین

اسرائیل کے سابق وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے تسلیم کیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 30 مارچ سے جاری حق واپسی مظاہرے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کا کامیاب اقدام ہے جس کے باعث ہم حماس کو بھاری رقم دلانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

حماس کے 31 ویں یوم تاسیس کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کی قیادت اور کارکنان نے جماعت کے 31 ویں یوم تاسیس کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

ھنیہ کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، یو این قرار داد ناکام بنانے پر اتفاق

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ترک وزیرخارجہ مولود جاویش اوگلو سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نمائوں نے اقوام متحدہ میں فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے خلاف قرار داد پیش کرنے کی کوششوں‌ کو ناکام بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

‘یو این’ میں امریکی قرارداد ناکام بنانے کے لیے حماس کے رابطے

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ جماعت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی مزاحمت کی مذمت کے لیے مجوزہ امریکی قراردادناکام بنانے کے لیے عالمی برادری سے رابطے شروع کیے ہیں۔