سه شنبه 21/ژانویه/2025

حماس

حماس نے واشنگٹن کے امداد کی بحالی کے دعوے مسترد کر دیے

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے امریکہ کی جانب سے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے امداد کی فراہمی کے دعووں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال کی بہتری کے متعلق امریکی الزامات زمین پر موجود حقائق سے منافی ہیں۔

جبالیہ میں حماس نے 401 بریگیڈ کے کمانڈر کو ہلاک کر دیا

غزہ کے شمالی علاقے جبالیہ پر اسرائیلی فوج کے شدید حملے کے دوران، حماس نے دشمن کے خلاف کامیاب وار کرتے ہوئے 401 بریگیڈ کے کمانڈر، کرنل "احسان دكسا" کو ہلاک کر دیا۔

’جرنیلوں کا منصوبہ‘عوامی عزم کی چٹان سے ٹکرا کر پاش پاش ہو گا: حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سینئیر عہدیدار اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں جاری قتل عام کوئی جنگ نہیں بلکہ ایک مکمل جرم ہے۔ ’’یہ ہمارے لوگوں پر صرف ایک کھلی جارحیت نہیں بلکہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزی ہے۔

’25 کروڑ پاکستانی فلسطین کی تحریک آزادی کے ساتھ ہیں’

نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ سے اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے مرکزی رہنما ڈاکٹر خالد قدومی نے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا مسئلہ فلسطین پر امریکہ ڈبل گیم اور منافقت کر رہا ہے اور بعض عالمی رہنماوں کے دباو میں آکر پوری دنیا کو ہی دھوکہ دے رہا ہے۔

حماس نے کمانڈر ابو شجاع کی شہادت پر سوگ منایا، مزاحمت جاری رہے گی

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے طولکرم میں اسرائیلی جارحانہ حملے میں شہید کیے کیے کمانڈر ابو شجاع محمد جابر اور ان کے ساتھی شہدا کا سوگ مناتے ہوئے کہا ہے 'اسرائیلی جارحیت کے بڑھنے سے مزاحمت میں اور اضافہ ہو گا۔ '

اسرائیلی فوج غزہ کی دلدل میں مزید دھنس رہی ہے : عزت الرشق

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ القسام بریگیڈز، القدس بریگیڈز اور غزہ کے بہادر و مضبوط فلسطینیوں کی کارروائیاں غزہ کو غاصبوں کا قبرستان بنانے کے وعدے کی تصدیق کرتی ہیں۔

عبرانی بولنے والے حماس کے نئے سربراہ یحییٰ السنوار کون ہیں؟

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے پولٹ بیورو کے نئے سربراہ یحییٰ السنوار کئی مرتبہ اسرائیل کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں۔ ان کو چار مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم پھر 2011 میں قیدیوں کے تبادلے کے ایک سمجھوتے کے نتیجے میں ان کو رہائی نصیب ہوئی۔

یحییٰ السنوار پولٹ بیورو حماس کے نئے سربراہ مقرر

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے تنظیم کے سینئر رہنما یحییٰ السنوار کو شہید اسماعیل ہنیہ کی جگہ تنظیم کے پولٹ بیورو کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

فلسطینی خاتون وفا جرار کی شہادت پر حماس کی تعزیت

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے زخمی فلسطینی خاتون وفا جرار کی اسرائیلی جیل میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہونے پر سوگ منایا ہے۔ وفا جرارکو دو ماہ پہلے ان کے گھر سے اسرائیلی فورسز نے گرفتار کیا تھا اور وہ اس دوران غیر معمولی طور پر زخمی ہو گئی تھیں۔

شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کا درجنوں راکٹوں سے حملہ

لبنان کی سرکردہ مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں ایک مہلک اسرائیلی حملے کے "جواب میں" شمالی اسرائیل پر راکٹ داغے ہیں۔ رواں ہفتے کے آغاز میں اسرائیل ایک سینئر کمانڈر کی ہلاکت کے بعد گروپ کا یہ پہلا حملہ ہے۔