پنج شنبه 13/فوریه/2025

حماس رہنما

لبنان میں اسرائیلی بمباری میں حماس رہ نما فتح شریف اہلی بچوں سمیت شہید

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے لبنان میں اپنے رہ نما فتح شریف ابو الامین کو ان کی اہلیہ اور دو بیٹوں سمیت لبنان کے الباس کیمپ میں غاصب صیہونی فوج کے حملے میں شہید کیے جانے کی تصدی کی ہے۔

حماس کے سرکردہ رہ نما ناصر ابو ملوح اردن میں انتقال کرگئے

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے جماعت کے ایک سرکردہ رہ نما، مجاہد اور بیرون ملک جماعت کے اہم ذمہ دارکمانڈر انجینیر ناصر ابو ملوح (ابو عثمان) کے اردن میں انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

غزہ سے مکمل اسرائیلی انخلاء تک کوئی معاہدہ نہیں کریں گے:حماس رہ نما

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےسینیر رہ نما محمود المرداوی نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے جاری مذاکرات میں قابض اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی شرائط کو نکال دیا جائے گا۔ معاہدے میں فلسطینی عوام اور مزاحمت کی شرائط اور فلسطینی عوام کی منشا کے مطابق ہی اقدامات کئے جائیں گے۔

حماس کے ترجمان اور سینیر رہنما محمد حمادہ اسرائیلی بمباری میں شہید

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے جماعت کے القدس کے لیے ترجمان محمد حمادہ کی غزہ کی پٹی میں جاری وحشیانہ بمباری میں شہید ہونےکی تصدیق کرتے ہوئے شہید رہ نما کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں حماس کی مجلس شوریٰ کے چیئرمین شہید

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ جماعت کی غزہ کی پٹی میں مجلس شوریٰ کے چیئرمین اسامہ المزینی اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہوگئے ہیں۔

قیدیوں کے خلاف انتہا پسند بن گویر کی پابندیاں ناکام ہوں گی:ابو عرہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما اور سابق اسیر مصطفیٰ ابو عرہ نے کہا ہے کہ انتہا پسند صہیونی وزیر بن گویر کی صہیونی زندانوں میں قید فلسطینی قیدیوں کے خلاف پابندیاں لگانے اور قوانین بنانے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں پر پابندیاں عاید کرنے میں صرف بن گویر ہی پیش پیش نہیں بلکہ قابض ریاست میں داخلی سلامتی کے وزراء کی سابقہ کوششیں ناکام رہیں رہیں اور صہیونی ریاست فلسطینی قیدیوں پر مظالم پر پوری دنیا میں رسوا ہوا ہے۔

اسماعیل ھنیہ کا اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والے حماس رہنما سے رابطہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے حماس رہنما حسن یوسف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، حماس رہ نما سمیت پانچ فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے جمعہ کو علی الصباح غرب اردن کے شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سرکردہ رہ نما سمیت پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی، حماس رہ نما کا بیٹا گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں تلاشی کی کارروائی کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مقامی رہ نما کا بیٹا حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن،حماس رہ نما سمیت 20 فلسطینی زیرحراست

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما سمیت کم سے کم 20 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔