
غزہ سے آخری اسرائیلی فوجی کا انخلاء مزاحمت کی بڑی فتح ہے:حماس
پیر-12-ستمبر-2022
اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے اتوار کوزور دے کر کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے آخری اسرائیلی فوجی کا انخلاء ایک عظیم فتح ہے جو فلسطینی عوام کی عظیم قربانیوں اور ان کی مزاحمت کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ دشمن نے غزہ کی پٹی کی بالادستی اور استحکام کو تباہ کرنے کی کوشش کی مگر فلسطینی قوم نے دشمن کو اس کی اجازت نہیں دی۔