شنبه 22/مارس/2025

حق واپسی مارچ

غزہ کے شبینہ مظاہروں میں اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان زخمی

غزہ کی محاصرہ زدہ پٹی کے میں ایک فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔ یہ نوجوان غزہ کےشمال میں جبالیا کیمپ کے مشرقی حصے میں رات کے وقت اسرائیلی سرحد کے قریب ہونے والے مظاہرے میں شریک تھا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔

اسرائیلی دہشت گردی میں ایک اور فلسطینی شہید، تین زخمی

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اور فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کر دیا جس کے بعد 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

غزہ میں عظیم الشان واپسی مارچ کا ایک سال اور مظاہروں کا مستقبل!

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 30 مارچ 2018ء کو 'یوم الارض' کے موقع پر ہزاروں فلسطینیوں‌نے عظیم الشان حق واپسی مارچ شروع کیا۔ ہفتہ وار بنیادوں پر جاری احتجاج کا یہ سلسلہ 30 مارچ کو ایک سال مکمل کرنے کےبعد دوسرے میں داخل ہوجائےگا۔

فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، ایک شہری شہید، 47 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کےنیتجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور 47 زخمی ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیلی مظالم کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ہفتہ وار پرامن مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں پر اسرائیل کو انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیے جانے کے بعد صہیونی ریاست کے جرائم کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ مظاہرین کے خلاف اسرائیلی اقدامات جنگی جرائم ہیں: یو این کمیشن

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے غزہ کے فلسطینی مظاہرین سے نمٹنے کے اسرائیلی فوج کے طرز عمل کو 'جنگی جرائم' کے مترادف قرار دیا ہے۔

غزہ: ہفتہ وار مظاہرے، اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی بچہ شہید 41 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پرکل جمعہ کے روز ہونے والے ہفتہ وار احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی نہتے مظاہرین پر شیلنگ اور اندھا دھند فائرنگ سے ایک 14 سالہ بچہ شہید اور 41 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غزہ میں پرامن مظاہرین پر صہیونی فوج کا حملہ، 2 فلسطینی شہید، 17 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں‌ کی مشرقی سرحد پر جمعہ کے روز ہونے والے ہفتہ وار پرامن مظاہروں‌کے دوران قابض صہیونی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے دو فلسطینیوں‌ کو شہید اور 17 کو زخمی کر دیا۔ شہید ہونے والوں میں ایک 14 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

غزہ میں شہید فلسطینی کے جنازے میں عوام کا جم غفیر امڈ آیا

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں دم توڑنے والے فلسطینی احمدد غازی ابو جبل کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید کی نمازجنازہ اور اس کے آخری دیدار کے لیے عوام کا ایک جم غفیر امڈ آیا تھا۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی دم توڑ گیا

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں چند روز پیشتر قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک فلسطینی شہری اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔