
اسرائیل شکست کھا چکا، مزاحمت سے فلسطین جلد آزاد ہوگا: حسن نصراللہ
جمعرات-17-فروری-2022
لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے فلسطینی عوام قابض اسرائیلی دشمن کے مقابلے میں ثابت قدمی دکھائیں۔ فلسطینیوں کے سامنے آزادی کا وسیع افق موجود ہے اور مزاحمت فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ ہے۔ اسرائیلی دشمن شکست کھا چکا ہے اور اسے مزاحمت کے سامنے پسپائی کا سامنا ہے۔