
ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ہماری جنگ سرحدوں سے ماورا ہوگی: حزب اللہ
پیر-15-جنوری-2024
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نے کل اتوار کو زور دے کر کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے جس کی وجہ سے وہ مذاکرات اور جنگ کو روکنے کی طرف لے جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لبنان کی سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی سے غزہ کی پٹی پر جارحیت روکنے سے منسلک ہے۔