حزب اللہ کا نعیم قاسم کو جماعت کا سیکرٹری جنرل منتخب کرنے کا اعلان
منگل-29-اکتوبر-2024
لبنانی اسلامی مزاحمتی تنظیم ’حزب اللہ‘ نے جماعت کے سرکردہ رہ نما الشیخ نعیم قسم کو حسن نصراللہ شہید کی جگہ جماعت کا سیکرٹری جنرل منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سید حسن نصراللہ 27 ستمبر کو بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ میں اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے تھے۔