پنج شنبه 01/می/2025

حزب اللہ

لبنان پر حملہ اسرائیل کی تباہ کن حماقت ہوگی: حسن نصراللہ

لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ لبنان پر حملہ اسرائیل کی تاریخی اور تباہ کن حماقت ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ لبنان پر حملہ کیا گیا تو صہیونی دشمن کو نہ بھولنے ولا سبق سکھائیں گے۔

امریکی کانگریس میں حماس اور حزب اللہ کے خلاف نیا قانون منظور

امریکی کانگریس کےدونوں ایوانوں سینٹ اور ایوان نمائندگان نے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" اور لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے خلاف ایک نئے بل کی منظوری دی ہے۔ اس بل کے تحت حماس اور حزب اللہ کی قیادت کو عام لوگوں کے درجے میں ڈیل کیا جائے گا۔

حزب اللہ کے خلاف آپریشن پیچیدہ، کئی ماہ لگ سکتے ہیں: اسرائیلی وزیر

اسرائیلی حکومت کے ایک سینیر وزیر نے اعتراف کیا ہےکہ لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کی سرنگوں کے خلاف جاری آپریشن کافی پیچیدہ جس کی تکمیل میں‌ کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

اسرائیل کا لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کی جانب سے فائرنگ کا الزام

اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد پر گشت کے دوران لبنانی حزب اللہ کی طرف سے فائرنگ کا الزام عاید کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کو حماس اور حزب اللہ سے لڑنے کی خصوصی تربیت

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی فوج کو اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ سے لڑنے کے لیے خسوصی تربیت دی جا رہی ہے۔

فلسطینی مزاحمت صہیونی دشمن کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے: حزب اللہ

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی طاقتیں صہیونی دشمن کی جارحیت کا جواب دینے اور دشمن کو شکست دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

لبنان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں‌ پھوڑ دیں‌گے: نصر اللہ

لبنان مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے لبنان پر حملے کی حماقت کی تو اسے اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنان کی سزمین کو دشمن کے پائوں تلے روندنے کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی۔

حزب اللہ کارکنوں کو یہودی کالونیوں پر یلغارکی تربیت دے رہی ہے:اسرائیل

اسرائیل نے الزام عاید کیا ہے کہ لبنانی مزاحمتی تنظیم ’حزب اللہ ‘ شام کی سرحد سے متصل علاقے الجلیل شہر میں موجود یہودی کالونیوں پر دھاووں کی کی تربیت دے رہی ہے۔

اسرائیل کے خلاف مسلح مزاحمت جاری رکھیں گے، انصاراللہ ، حزب اللہ

لبنان کی مزاحمتی تنظیموں حرکت انصاراللہ کی مجلس شوریٰ اور حزب اللہ کی قیادت نے صہیونی ریاست کے جرائم کے خلاف مسلح جدو جہد اور مزاحمت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اسرائیل کے’ایٹمی پلانٹ‘ پر حملے کا خطرہ، سیکیورٹی مزید سخت

اسرائیل کے عبرانی اخبارات نے دعویٰ کیا ہے کہ صہیونی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی کےبعد تہران یا لبنانی حزب اللہ اسرائیل کی ایٹمی تنصیبات کو حملوں کا نشانہ بناسکتے ہیں۔