جمعه 02/می/2025

حزب اللہ

لبنان پر حملہ کیا تو اسرائیل کو پتھر کےدور میں دھکیل دیں گے:حزب اللہ

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہےکہ "اگراسرائیل نے حملہ کیا تو اس کا نام و نشان مٹا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہل کرنے سے زیادہ تر معاملات میں ہم نے دفاعی پوزیشن اختیار کی اور مزاحمت کے محور نے بڑی حد تک پہل نہیں کی ہے۔انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ہم پر حملہ کیا تو ہم اسے پتھر کے دور میں دھکیل دیں گے۔

اسرائیل کو لبنان کے خلاف کسی قسم کی حماقت مہنگی پڑےگی:نصراللہ

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے فلسطینی عوام کے حقوق کے عزم اور ہر طرح کی قربانی دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اسرائیل لبنانی سرزمین سے فوری طور پر نکل جائے: حزب اللہ

لبنان میں حزب اللہ سے وابستہ "مزاحمت سے وفاداری" بلاک کے سربراہ، رکن پارلیمنٹ محمد رعد نے کہا ہے کہ "اسرائیل" کو لبنانی سرزمین سے مکمل طور پر پیچھے ہٹنا ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ "مزاحمت کے ایجنڈے میں اسرائیل کا ناجائز تسلط موجود رہے گا اور ہم اسرائیلی ریاست کے قبضے پر خاموش نہیں رہیں گے ۔"

لبنانی رکن پارلیمنٹ اور صحافیوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ

لبنان کی جنوبی سرحد کے قریب ایک اجتماع پر اسرائیلی فورسز نے سموگ بم برسا دئیے۔ صحافیوں کے اس مظاہرے میں لبنانی رکن پارلیمان قاسم ہاشم بھی شریک تھے۔

اسرائیلی فوج کی لبنان کی سرحد پر فائرنگ، تین افراد زخمی

بدھ کے روز حزب اللہ کے ارکان کے ایک گروپ نے اسرائیل کے ساتھ لبنان کی جنوبی سرحد پر آگ لگا دی اور بارودی سرنگوں کو دھماکے سے اڑا دیا، اسرائیلی پبلک ریڈیو "کان" کے مطابق واقعہ کے دوران اسرائیلی فورسز نے انتباہی طور پر فائرنگ کی۔

مزاحمت کی طاقت نے جنین میں اسرائیل کو شکست فاش دی: حسن نصراللہ

لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے خلاف قابض اسرائیل کی جارحیت کا مقصد ڈیٹرنس کو بحال کرنا تھا لیکن دشمن کو اس کے برعکس نتائج بھگتنا پڑے ہیں۔

حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی، قابض فوج نے گولان کی پہاڑیوں میں مشقیں

صہیونی قابض فوج نے پیر کی صبح لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ساتھ میدانی کشیدگی کے درمیان مقبوضہ شام کی گولان کی پہاڑیوں اور وادی حولہ کے شمال میں فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان کیا۔

جنین میں فلسطینیوں کے قتل عام پرعالمی خاموشی جرم ہے:حزب اللہ

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے زور دے کر کہا ہے کہ شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین اور کیمپ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک "تازہ صہیونی جارحیت" ہے۔ انہوں نے جنین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے وحشیانی قتل عام پر "عالمی اور عرب ممالک کی خاموشی" کی شدید مذمت کی۔

فلسطین میں مساجد اورقرآن کی بے حرمتی اسرائیل کی مذہبی جنگ ہے:حزب اللہ

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ " یہودی آباد کار گروہوں کی طرف سےفلسطین میں مساجد کی بے حرمتی اور قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے مذموم افعال قابل مذمت، ناقابل معافی اور خطرناک ہیں۔ اس طرح کے واقعات تمام مذہبی، انسانی اور اخلاقی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔"

حزب اللہ کے مجاھدین کے خلاف لڑائی کے لیے اسرائیلی فوج کی مشقیں

صہیونی قابض فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ "گولانی" بریگیڈ کی جاسوسی بٹالین نے اپنی نوعیت کی پہلی مشقیں مکمل کر لی ہیں، جو مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع الجلیل کے علاقوں میں لبنانی حزب اللہ کے کمانڈوز کے حملے کا مقابلہ کرنے کے تناظر میں شروع کی گئی تھیں۔