شنبه 22/مارس/2025

جنین میں فائرنگ

دو ہفتوں میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں 12 فلسطینی شہید

فلسطینی علاقوں بالخصوص مغربی کنارے میں جہاں تقریباً ایک سال سے تشدد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے میں اسرائیلی فوج نے ایک تازہ کارروائی میں مزید دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔ اسرائیلی فوج کی منظم چھاپہ مار کارروائی میں رواں سال کے پہلے دو ہفتوں میں اب تک ایک درجن فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

مغربی کنارے میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 11 مزاحمتی کارروائیاں

فلسطینی مزاحمت کاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج اور غاصب یہودی آباد کاروں کے خلاف 11 مزاحمتی کارروائیاں کیں، جن میں ایک فائرنگ آپریشن، دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ اور آباد کاروں کے خلاف دو حملے شامل ہیں، جب کہ 7 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔

اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی میں مزید دو فلسطینی شہید، تین زخمی

اسرائیلی قابض فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید تین فلسطینی شہری شہید اور کم سے کم تین زخمی ہوگئے۔

جنین: فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی

صیہونی قابض فوج نے کل بدھ کی صبح اعتراف کیا ہے کہ جنین میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران اس کا ایک فوجی شدید زخمی ہوا ہے۔

مشرقی جنین میں اسرائیلی فوج کے قافلے پر فائرنگ

کل ہفتے کی شام فلسطینی مزاحمتی کارکنوں نے قابض اسرائیلی فوج پر گولیاں چلائیں۔ یہ گولیاں اس وقت چلائی گئیں جب قابض فوج نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین کے شمال مشرق میں واقع الجلمہ گاؤں پر دھاوا بول دیا۔

مزاحمت کاروں کی نابلس اور جنین میں قابض اسرائیلی فوج سے جھڑپیں

منگل کی رات فلسطینی مزاحمت کاروں نے نابلس میں اسرائیلی قابض افواج کو نشانہ بنایا اور شمالی مغربی کنارے کے جنین میں مسلح تصادم کی اطلاعات ہیں۔

الخلیل میں قابض اسرائیلی فوج کے جرائم کا سلسلہ جاری

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں منگل کی صبح سے اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے کی جانے والی نئی خلاف ورزیوں کا ایک سلسلہ دیکھنے میں آیا، جو کہ ایک زرعی کمرے کو مسمار کرنے، زیتون کے درختوں کو اکھاڑ پھینکنے اور زمینوں پر بلڈورز چڑھانے کے واقعات پر مشتمل تھا۔

قابض اسرائیلی فوج کا کم سن فلسطینی بچی کے قتل کا اعتراف

اسرائیلی قابض فوج نے پیر کی شام غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں شہید بچی جنیٰ زکارنہ جس کی عمر 16 سال تھی کو بے دردی کے ساتھ قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے اس قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

جنین میں شہید محمد بدرانہ کی نماز جنازہ میں عوام کی بڑی تعداد کی شرکت

فلسطین کے علاقے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان محمد توفیق بدرانہ کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ چھبیس سالہ بدرانہ کی نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، جنین میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین شہر میں اسرائیلی فوج نے جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کوپیر کی شام گولیاں مار کر شہید کردیا۔