جنین: مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، متعدد زخمی
اتوار-1-ستمبر-2024
مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں الجابریات مقام پر ہونے والی لڑائیوں میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ القدس بریگیڈز نے قابض فوج کی گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں اس میں موجود فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔