
یمنی فورسز کا یمنی ساحل کے قریب اسرائیل جانے والے جہاز پر حملہ
منگل-12-دسمبر-2023
یمنی مسلح افواج نے آج منگل کو اعلان کیا ہے کہ ان کی بحریہ نے ناروے سے تعلق رکھنے والے بحری جہاز "Astrinda" کے خلاف ایک معیاری فوجی آپریشن کیا۔ یہ جہاز تیل سے لدا ہوا تھا اور اسرائیلی ریاست کی طرف جا رہا تھا۔ اس جہاز کو میزایل سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اس میں آگ بھڑک اٹھی۔