پنج شنبه 13/فوریه/2025

جماعت اسلامی

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی اور اس کے طلبہ ونگ پر پابندی کا اعلان

بنگلہ دیش کی حکومت نے ملک کی ایک بڑی دینی سیاسی پارٹی جماعت اسلامی اور اس کے طلبہ ونگ شبر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ عبیدالقادر کے مطابق جماعت اسلامی پر پاپندی کا فیصلہ بنگلہ دیش میں ہونے والے حالیہ پُرتشدد مظاہروں کے بعد سامنے آیا ہے۔

جماعت اسلامی لبنان کا اپنے ایک سرکردہ رہ نما کی شہادت پر سوگ کا اعلان

لبنان میں جماعت اسلامی نے شہید ایمن ہاشم غطمہ کی اسرائیلی بمباری میں شہادت پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں سینکڑوں سائیکل سواروں کی یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی میں شرکت

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور بڈیز سائیکل کلب کے زیر اہتمام لاہور میں یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ سخت ترین سردی اور دھند کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی میں بچوں اور نوجوانوں سمیت خواتین بھی شریک تھیں.

پاکستانی سیاسی جماعتوں کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ

فلسطین کی موجودہ صورت حال پر پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتیں یک زباں نظر آ رہی ہیں، جب ملک کے بڑے سیاسی ومذہبی دھڑوں نے نے فلسطین میں ’جاری مظالم کو فوری روکنے اور فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔‘

سراج الحق کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر مظاہروں کا اعلان

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر مظاہروں اور قومی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گوں مگوں کی صورت حال سے نکل کر ارضِ مقدس کی آزادی کے لیے قائدانہ کردار ادا کرے۔

ھنیہ کی لبنان میں جماعت اسلامی کی نئی قیادت کوانتخاب پرمبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے لبنان میں جماعت اسلامی کی نئی منتخب قیادت کو ذمہ داریاں سنھبالنے پرمبارب باد پیش کی ہے۔

جماعت اسلامی ہند کے سابق امیر کی وفات پراسماعیل ھنیہ کی تعزیت

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ہندوستان میں جماعت اسلامی کے سابق امیر عزت مآب جلال الدین العمری کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

جماعت اسلامی کا تحریک آزادی فلسطین کی جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعلان

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے فلسطینی قوم کی آزادی کے لیے جاری جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

حماس نے مسلم امہ کی سربلندی کے پروگرام کا پرچم اٹھا رکھا ہے

لبنان کی مذہبی سیاسی جماعت 'جماعت اسلامی' نے اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے 33 ویں یوم تاسیس پر جماعت کی قیادت کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے حماس کی فلسطینی قوم اور مسلم امہ کے لیے دی جانے والی قربانیوں پرجماعت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جماعت اسلامی لبنان کا کہنا ہے کہ حماس مسلم امہ کی سربلندی کے پروگرام کو آگے بڑھا رہی ہے۔

جماعت اسلامی کی سینیٹ میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کی قرارداد

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے سیبنیٹ میں فلسطینی عوام سے مکمل اظہارِ یکجہتی کی قرارداد جمع کروا دی۔ حکومت کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔